عنائیت جناب یدِ بیضا

Sohraab

Prime Minister (20k+ posts)
نواب سرکار یہ عاطف بھائی نے متعارف کروایا ہے انکو یہ مختلف جگہوں پر لکھتے ہیں جیسے آپ کی کیا نام ہے جو سندھی ڈراموں میں بھی آتی رہی ہیں آپ تو جانتے ہی ہیں ادھر ایک چول بھی پھر رہا ہے اپنے کپڑوں کو اس کے چھینٹوں سے بچا کر رکھیں کیوں کے آپ کو پوپلزئی کے ہاں بھی جانا ہوتا ہے جمعہ کی نماز کے لے

shukria bhai aap ne mujhe bataya , aap kis chawwal ki baat kar rahe hain ??
 

Sohraab

Prime Minister (20k+ posts)
نواب سرکار یہ عاطف بھائی نے متعارف کروایا ہے انکو یہ مختلف جگہوں پر لکھتے ہیں جیسے آپ کی کیا نام ہے جو سندھی ڈراموں میں بھی آتی رہی ہیں آپ تو جانتے ہی ہیں ادھر ایک چول بھی پھر رہا ہے اپنے کپڑوں کو اس کے چھینٹوں سے بچا کر رکھیں کیوں کے آپ کو پوپلزئی کے ہاں بھی جانا ہوتا ہے جمعہ کی نماز کے لے


un ka naam hai shama junejo :)
 

muntazir

Chief Minister (5k+ posts)
shukria bhai aap ne mujhe bataya , aap kis chawwal ki baat kar rahe hain ??

میرے جاننے والے نے ایک دفہ کچھ کھولوں کے ناملے تو اندر ہو گیا تھا یہ نام ہی اتنے بھیڑے ہیں کے بس اشارہ کر کے بندہ آگے نکل لے ویسے پولے آپ بھی نہیں ہو اتنے
 

Sohraab

Prime Minister (20k+ posts)
میرے جاننے والے نے ایک دفہ کچھ کھولوں کے ناملے تو اندر ہو گیا تھا یہ نام ہی اتنے بھیڑے ہیں کے بس اشارہ کر کے بندہ آگے نکل لے ویسے پولے آپ بھی نہیں ہو اتنے

aap ka ishara kahin watanfarosh ki taraf to nahi ??
 

muntazir

Chief Minister (5k+ posts)
Re: غداران ملک و مذہب کا انجام


اہل علم و دانش کہتے ہیں کہ اس ست رنگی عالم فانی کی تاریخ کا کردار بھی ایک ماں جیسا ہی ہے۔ اس ماں کی کوکھ سے عرصہ بہ عرصہ کبھی ہولناک سانحات اور کبھی خوش گوار واقعات جنم لیتے ہیں۔ تاریخ ماں کی کوکھ سے واقعات اور انسانی ماں کی کوکھ سے بچوں کا جنم، نظام قدرت اور سنت الہی کا حصہ ہے۔ جیسے عورتوں کے رحم سے نومولود بچے دنیا میں آتے ہیں، ایسے ہی تاریخ کے رحم سے بڑے بڑے واقعات جنم لیتے ہیں۔ اور جیسے ماؤں کی کوکھ سے جنم لینے والے اچھے انسان نوع انسان کیلئے بھلائی و فلاح اور برے انسان دوسرے انسانوں کی زندگیوں کیلئے شر و نقصان ثابت ہوتے ہیں، ایسے ہی تاریخ سے جنم پانے والے واقعات اور سانحات، خود سے جڑے دوسرے اچھے یا برے واقعات کو جنم دیتے ہیں۔ لیکن یاد رہے کہ تاریخ ماں سے جنم پانے والے کسی بھی بڑے واقعہ سے کوئی نہ کوئی ایسا عظیم کردار ضرور جڑا ہوتا ہے، جس کے سر پر اس واقعے اور کارنامے کا سہرا سجتا ہے۔ ایسے ہی تاریخ سے جنم لینے والے سانحات سے بھی کوئی نہ کوئی ایسا بدکردار اور غدار لازمی جڑا ہوتا ہے جس کے گلے میں اس سانحہ کی ذمہ داری پر لعنت کا طعوق پڑتا ہے۔ تاریخ سے جنم پانے والے فتح اندلس اور فتح بیت المقدس جیسے واقعات کا ذکر ہوتا ہے تو طارق بن زیاد اور صلاح الدین ایوبی جیسے عظیم کرداروں کا نام سنہری حروف میں جگمگاتا ہے۔ جبکہ اسی تاریخ کی کوکھ سے پیدا ہونے والے سقوط بغداد اور سقوط ڈھاکہ کے سانحات سے جڑے غداروں ابو العلقمی اور مجیب الرحمن جیسے ننگِ ملک و ملت غداروں کیلئے تادم حشر، افلاک اور زمانے کی لعنتیں اور دشنام ہیں۔


یہ مغربی تہذیب کے طلسم میں گرفتار روشن خیالوں اور حسن نثار یا نجم سیٹھی جیسے نام نہاد دانشوروں کو زہر آلودہ خنجر کی طرح ناپسندیدہ علما اکرام یا مفتیوں کی کتابوں کے قصے نہیں ۔ کتاب لاریب قرآن حکیم میں قومِ نوح ؑ، قوم عاد، قومِ ثمود، قومِ لوطؑ اور بنی اسرائیل کے ان بھٹکے ہوئے لوگوں پر اللہ کے عذاب کا ذکر ملتا ہے جنہوں نے انبیائے حق کی مسلسل تنبیہوں کے باوجود غدارِ مذہب بن کر قوانین قدرت توڑنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ۔ اور پھر عذابِ الہی کے بعد ان کی قومیں صفحہ ہستی سے مٹ کر آنے والے زمانوں کیلئے انمٹ نشانات عبرت چھوڑ گئیں۔ قصص القرآن کے مطابق جہاں ان قوموں میں بھٹکے ہوئے لوگ تھے وہاں کچھ ایسے لوگ بھی ضرور موجود تھے جو بہر صورت حق کی راہ پر ثابت قدم رہے۔ بعین مغربی اور مشرقی معاشرے میں ظہور اسلام سے پہلے اور مابعد ، مذہبی روایات، اخلاقی اقدار اور قوانین قدرت کے پابند لوگ بھی موجود تھے اور مذہب و اخلاقی قیود سے مادر پدر آزاد معاشرت کے خواہاں ایسے حضرات بھی سرگرم تھے جن کی ابلیسی جدوجہد معاشرے میں بگاڑ اور عبرت ناک انجام کا سبب بنتی رہیں۔

یہ تاریخی حقیقت بھی اپنی جگہ بڑے گہرے معنی رکھتی ہے کہ زمانہ اسلام سے پہلے کا رومن، یونانی یا عیسائی معاشرہ ہو یا ظہور اسلام کے بعد کی مسلم، عیسائی اور لادین ریاستیں ، اپنے مذہب کا ہر غدار، بیک وقت اپنے ملک و قوم کا بھی غدار ثابت ہوا۔ لیکن عالمِ انسان کی اول تا آخر، پوری تاریخ اٹھا کر دیکھ لیں، آسمانی مذاہب اور قوانین قدرت کا کوئی باغی، کوئی ایک غدار ملک و قوم بھی اپنے عبرت ناک انجام سے بچ نہیں پایا۔ بائبل کے مشہور کردار جوڈتھ نے عوام کو شاہ گڈ نصر کی پوجا پر مجبور کرنے والے سپہ سالار ہولوفرنس کا سر تن سے جدا کر کے عبرت ناک انجام تک پہنچایا۔ جولیس سیزر کا غدار دوست اور قاتل بروٹس ہولناک انجام کا شکار ہو کر تاریخ کا سیاہ دھبہ بن گیا۔ روم جلا کر تماشہ دیکھنے والا ظالم شاہ نیرو، جمہوری قوتوں کے ہاتھوں شکست کھا کر خود کشی پر مجبور ہوا۔ سقوط غرناطہ میں تاج قشتالہ اور تاج اراغون کے عیسائی حکمرانوں ملکہ آئزابیلا اور شاہ فرڈیننڈ کے مددگار غدار مسلم امراء بھی عوام کے ہمراہ قتل کر دئے گئے۔ ہلاکو خان کو بغداد پر حملے کی دعوت دینے والے عباسی وزیر العلقمی کو بغداد کی تباہی و بربادی کے بعد ساتھیوں سمیت بھیانک انجام کا سامنا کرنا پڑا۔ امت مسلمہ کے بدترین فتنہ حسن بن صباح کا آخری خلیفہ ہزاروں پیروکاروں سمیت ہلاکو خان کی بربریت کا شکار ہو کر جہنم کو سدھارا تو فتنہء حشاشین کا نام و نشان تک مٹ گیا۔

شاہجہاں کا روشن خیال بیٹا دارالشکوہ، اسلام دشمن سکھوں اور مرہٹوں کے ہاتھ میں کھیل کر اخوت بین المذاہب کے نام نہاد نعرے کے ساتھ کھلا منکر الہی اور غدار ملک و ملت بنا ، تو اپنے ہی درویش صفت بھائی اورنگ زیب عالمگیر کے ہاتھوں سر قلم کروا کر بھیانک انجام کو پہنچ گیا ۔ میسور کی فوجوں کا ننگ وطن سپہ سالار میر صادق انگریزوں کا آلہ کار بن کر سلطان ٹیپو کو شہید کرواتا ہے تو چند ہی گھڑیوں بعد ایک وطن پرست مسلمان سپاہی کے ہاتھوں واصل جہنم ہو کر کئی روز تک بنا دفن ہوئے لوگوں کی ٹھوکریں اور لعنتیں سمیٹتا رہا۔ شیر بنگال نواب سراج الدولہ سے غداری کرنے والا میر جعفر اس کا بیٹا میر میراں اور بھتیجا میر قاسم انگریزوں کے وفادار کتے بننے کے باوجود تا دم مرگ عوام کے عتاب اور طعن و دشنام کا شکار ہو کر پراسرار موت مرے۔ جنگ آزادی کے بعد مسلمانوں میں آزادی کی تڑپ اور جذبہء جہاد سرد کرنے کیلئے مغرب نے یہود و نصارٰی کی غلامی کو سند اور جہاد کو متروک قرار دینے کی دجالی تحریک کے محرک، فتنہء قادیانیت کا پودا لگایا۔ مگر عالم دہر کے دجالی نظریات کا وہ پلید پیامی، نبوت کا جھوٹا دعویدار مرزا غلام قادیانی، شدید عذاب الہی میں مبتلا ہو کر تاریخ کی بھیانک ترین موت کا شکار ہو کر جہنم کو سدھارا۔

بھارتی آشیرباد سے پاکستان کو دو لخت کرنے والے غدار شیخ مجیب الرحمن، اس سلسلے کے دوسرے متنازعہ کرداروں ذوالفقار علی بھٹو اور اندرا گاندھی کے خاندانوں سمیت عبرت ناک انجام میں قدرت کا عین انصاف اور ازلی و ابدی پیغام عیاں ہے۔ ملک و مذہب سے غداریوں کے حوالے سے جس بدترین غدارِ مذہب و قوم ہوگولینو کے انجام کی مثال پیش کر رہا ہوں، وہ تاریخی اعتبار سے انتہائی بھیانک اور ہولناک ترین مانا جاتا ہے۔ اوگولینو ٹیڑھے مینار سے عالمی شہرت رکھنے والے اٹلی کے مشہور شہر پیسا کا غدار ملک و مذہب نیوی کمانڈر اور ملک فروش حکمران تھا۔ اپنے ہی ہم مذہبوں کو انسانیت سوز مظالم سے دوچار کرنے والا یہ غدار اپنے ملک کے دشمنوں کا آلہ کار بن کر اپنے ملک پر حکومت کرتا رہا۔ مگر بالاخر ملک و مذہب سے بار بار کھلی غداری اور وطن پرست مذہبی شخصیات کے قتل کا مرتکب ٹھہرنے پر سزائے موت پائی۔

مشہور اطالوی شاعر دانتے نے اپنی شہرہء آفاق طویل نظم ڈیوائن کامیڈی میں اس کے غدارانہ کردار اور عبرت ناک انجام کا کمال نقشہ کھینچا ہے۔ مغربی مصوروں نے دانتے کی اس تمثیلی و تخیلاتی نظم میں بیان کی گئی، ہوگولینو اور اس کے خاندان کو دی گئی سزائے موت کے بھیانک انداز کو اپنے تخیل اور رنگوں کی مدد سے کینوس پر پیش کیا ہے۔ اسی طرح عالمی مجسمہ سازوں نے بھی ہوگولینو کا منفرد مگر ہولناک انجام ایک عبرت انگیز مقصد کے تحت پوری دنیا کے سامنے پیش کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے۔

اوگولینو کو ملنے والی سزائے موت کا انتہائی ہولناک انداز دراصل دوسرے سیاست دانوں کیلئے عبرت حاصل کرنے کا نہاں پیغام تھا۔ اسے دو بیٹوں، اور دو پوتوں کے ساتھ ، گولانڈی مینار کی عمارت میں قید کرنے کے بعد، آرچ بشپ کے حکم پر قید خانے کی چابیاں دریائے آرنو میں پھینک دی گئیں۔ قید خانے کی چابیاں دریا میں پھیکا جانا اس امر کا اعلان تھا کہ اسے بیٹوں اور پوتوں سمیت تا دمِ مرگ تڑپنے کیلئے، مقفل قید خانے میں چھوڑ دیا گیا ہے۔ اس کے بعد اس مینار کے اس قید خانے میں اوگولینو، اُس کے بیٹوں اور پوتوں کے ساتھ آخری ایام میں کیا ہوا۔ بھوک، پیاس اور قیدِ تنہائی کے ہاتھوں تڑپ تڑپ کر جان دیتے ہوئے اُن غداروں کی دم توڑتی ہوئی زندگی کے آخری مناظر کیا ہو سکتے ہیں، کوئی نہیں جانتا۔

کچھ مغربی دانشوروں اور محقین کا کہنا ہے کہ ممکن ہے کہ بعد میں مرنے والے پہلے مرنے والوں کی لاشیں کھا کر آدم خودی کے بھی مرتکب ہوئے ہوں۔ ان غداروں کے ساتھ جو ماجرہ ہوا، اس کا تخیل لکھتے ہوئے لکھاریوں کے قلم کانپ اٹھتے ہیں۔ لیکن ان کو دی گئی ایسی مثالی سزا کا یہ اثر ضرور ہوا کہ غداری کا یہ بھیانک انجام مغرب کی آنے والی نسلوں کو ایسا عبرتناک سبق سکھا گیا کہ اسلامی دنیا کے برعکس، مغربی تاریخ میں اپنے ملک اور مذہب کے غدار بہت کم ملتے ہیں۔

غدار ملک و مذہب اوگولینو اور اس کے خاندان کے انجامِ بد کا یہ بھولا بسرا تاریخی قصہ، آج بھی خاموش صدا میں پکار پکار کر کہہ رہا ہے کہ امت مسلمہ کے غدارین ملک و ملت کو بھی ایسی ہی عبرت ناک سزائیں دیکر، دوسرے سیاست دانوں اور حکمرانوں کیلئے عبرت کی مثالیں قائم کرنا اب صدائے وقت ٹھہرا ہے۔ ملک و ملت کو نسل در نسل غداروں سے چھٹکارا دلانے کیلئے ننگ دین و وطن اور کرپشن کنگ کرداروں کو سخت سے سخت سزائیں دی جانی لازم ہیں۔ اوگولینو کی طرح ان غداروں کے قید خانوں کی چابیاں بحیرہ عرب اور دریائے سندھ، چناب و راوی میں بہا دینا اب عین ضروری ٹھہرا ہے۔ تھر میں فاقوں سےمرتے ہوئے ہاریوں کو بے یار و مددگار چھوڑ کر، جشن سندھ کے نام پر محافل رقص و مجرا برپا کرنے والے پلے بوائے لیڈروں کو ان ہی کے تعمیر کردہ تاج محلوں میں تا دم مرگ قید کر دیا جائے تو دھرتی کے غداروں اور موروثیت کی لعنت سے نجات بھی ملے اور دوسرے سیاست دانوں کیلئے بھی عبرت انگیز ہو

میں سلطان صلاح الدین ایوبی کی تاریخی داستانِ سرفروشی کے اختتام میں درج کلماتِ امید پر یقین رکھتا ہوں۔ میرا حق الیقین ہے کہ عالم اسلام پر مسلط حالات اس بات کا اعلان کررہے ہیں کہ ازل سے جاری سنت الٰہیہ کے عین مطابق، جلد بہت جلد، پھر سے ایک تاریخی ولادت ہونے والی ہے۔ اور ملت اسلامیہ امید رکھتی ہے کہ وہ نئی تاریخی پیدائش ایک نیا صلاح الدین ایوبی ہو گا ۔ پھر عشقِ نبوی سے لبریز وہ جذبہء حطین بھی زندہ ہو گا جو ہندوتوا اور صلیبی بتوں کو پاش پاش کر کے، بیت المقدس و فلسطین اور جنتِ ارضی کشمیر کی آزادی کا محرکِ عظیم ثابت ہو گا ۔ فلاحی انقلاب اور معاشی و معاشرتی تبدیلیاں، سامراج و ہندوتوا کی غلامی اور مغربی تہذیب کی تقلید میں ہوش ربا رقص و مجرا اور شراب و شباب سے نہیں ، جذبہء ایمانی سے برپا ہوتے ہیں۔ انشاللہ اس ملک کا مقدر لندن اور کینیڈا میں بیٹھے خود ساختہ جلاوطن اور مذہبی شعبدہ باز نہیں، اس دھرتی ماں کی آغوش میں رہنے والے ہی سنواریں گے۔ میرا حق الیقین ہے کہ ا
نشاللہ عنقریب پاکستان ہی ایک پر امن مگر ناقابل شکست ایٹمی وعسکری قوت کے روپ میں پورے عالم اسلام کے اتحاد کی قیادت کرے گا ۔۔۔ پاکستان زندہ باد ۔ افواج پاکستان پائیندہ باد


http://farooqdarwaish.com/blog/?p=7697

کیا ان کتوں سے جو ہمارے جواں لڑتے ہوے مارے جا رہے ہیں کیا شہید ہیں یا نہیں ؟
 

muntazir

Chief Minister (5k+ posts)
mujheab bhi samajh nahi aaya , khair main baad main pichli sari postain check karon ga aur nazar maron ga sab par

ساین نواب اس طرح ریاست کیسے چلے گی ؟ وزیر آپ کو چلتا کر دیں گے کچھ آنکھوں کو کھول کررکھیں یہ نہ ہو کے آپ اٹھیں صبح تو ریاست ریاست نہ رہے
 

ZenoInTheZoo

Minister (2k+ posts)
ویلا جی عشق معشوق محبوب موحب کے چکروں سے پیٹ نہیں بھرتا اور خالہ بھی لڑکی نہیں دیتی. یہ سب چونچلے بھرے پیٹوں کے ہوتے ہیں. مجاز نہیں تو ایمان بھی نہیں

میرا خیال ہے کسی بھی دوسری شے سے زیادہ یہ 'سٹ' لگنے کی بات ہے کی کسی کو کہاں اور کیسی 'سٹ' لگی ہوئی ہے ۔ ۔ ۔ ۔


ہم نے مال اور اولاد کو واقعتاً فتنہ بنایا ہوا ہے اور علی کے فقر کو بھلا دیا ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
 

سعد

Minister (2k+ posts)
میرے جواب دینے کے بعد آپ کا اپنی پوسٹ کو ایڈٹ کرنے کا حق معطل ہو جاتا ہے ..اب سائیں جی سمجھیں گے کہ یہ جواب ا ن کے لئےبھی ہے ..حالانکہ سائیں جی تو سپیشل سلوک کے مستحق ہیں

:lol:
Saeen to Saeen ...... Saeen ki treatment bhi Saeen
 

نادان

Prime Minister (20k+ posts)
Re: غداران ملک و مذہب کا انجام

کیا ان کتوں سے جو ہمارے جواں لڑتے ہوے مارے جا رہے ہیں کیا شہید ہیں یا نہیں ؟

چودھری صاحب کے اس پوسٹ کو ڈس لائک کرنے نے ان کا مکمل جواب آپ تک پونچھا دیا ہے
 

Haideriam

Senator (1k+ posts)

اِس تھریڈ پر ابتک کی لِکھی گئی متعدد پوسٹس پڑھ کر کئی طرح کے نتائج اخذ کیے جا سکتے ہیں۔
جو نتیجہ میں اخذ کر سکا ہوُں وہ ایک جوابی سوال ہے کہ ہم ہر وقت اپنے اسلاف کو ہی کوستے، ہانکتے رہتے ہیں لیکن اغیار کو اِسی سے مِلتے جُلتے بلکہ نسبتاً بھیانک جرائم پر شرمندہ کیوں نہیں کرتے؟ گویا کہا جا رہا ہے کہ آپ آئینہ دیکھنے سے پہلے کم از کم آدھی دُنیا کو آئینہ دِکھاؤ ورنہ خود بھی مت دیکھو۔

کُچھ بھائیوں کہ کہنا ہے کہ آپ اپنے گریبان میں جھانکنے سے پہلے کم از کم ایک درجن دوسرے لوگوں کے گریبانوں میں ضرور جھانکیں۔ بھلے ایسی کِسی حرکت کی فقط کوشش میں ہی آپکو بے دریغ جوتے کیوں نہ تناول کرنا پڑیں۔ شاید اللہ کی راہ میں جوتے کھانا بھی جہاد کی کوئی قِسم ہوگی، اگر نہیں تو اِس حرکت بعد ہو جائیگی۔

باقی وہی پِدرم سُلطان بوُد ہے جِس پر ہر صاحبِ بصیرت نُما اپنی اپنی دانست کے طول و عرض کے مطابق شرح لِکھ رہا ہے۔ سچ پوچھیں تو پِدرم سلطان بود کی شرح لکھنے میں جو قدرت ہم نے حاصل کی ہے یہ بھی کِسی نیم دِلاور کے بس کی بات نہیں۔ ایجادات کی طویل فہرستیں لکھنے کییلئے معلومات اور فرصت کِسے۔ آپکی گود کی زینت یا میز پر سجا سب سے بڑا آئینہ تو یہ کمپیوٹر ہے جِس کی وساطت من و تُو باہم مخاطب ہیں۔ بخدا مادی دُنیا کی تشکیلِ جدید میں ہمارا حصہ بخرا کِتنا ہے اپنے گھر میں لگے آلات شماری ہی سے دودھ اور پانی الگ ہو جائیں گے۔ فضاؤں، خلاؤں، کہکشاؤں کی دُنیا تو ویسے بھی اپنا میدان نہیں کہ دُنیا جہاز بناتی ہے، ہم اُڑاتے ہیں، دھماکوں سے۔

باقی جہاں تک اِس تھریڈ کے مرکزی خیال یعنی تاریخ کے نین نقشے مٹانے اور بگاڑنے کی بات ہے۔ اُسے سمجھنے کیلئے شاید ہمیں تلوار اورڈھال کے آمنے، سامنے کھڑا ہو کر دیکھنا سوچنا ہوگا۔ سینکڑوں برس پہلے کیا، کیوں، کیسے ہوا اُس پر بحث تھام کر ذرا ساٹھ ستر سال پہلے بنے پاکستان کی تاریخ ہی درست عدسوں سے دیکھ دِکھا لیجئے۔ ہمارے ہاں مولویوں نے بعد از مرگ بانیِ پاکستان محمد علی جناح کی داڑھی رکھوا کر جیسے اُنہیں مولوی محمد علی جناح بنایا اور "قائدِ اعظم نے فرمایا" کا راگ پاٹھ سُنا پڑھا کرہماری آنکھوں کے سامنے تاریخ کو کُتے کی دُم بنایا ہے اپنی مثال آپ ہے۔
محمد علی جناح کو مولوی محمد علی بتلانے کی وجہ اُنکے خیالات و نظریات نہیں بلکہ وہ کافر سائنس ہے جو کہتی ہے کہ بعد از موت بھی انسان کے بال بڑھتے رہتے ہیں۔

 

muntazir

Chief Minister (5k+ posts)
Re: غداران ملک و مذہب کا انجام

چودھری صاحب کے اس پوسٹ کو ڈس لائک کرنے نے ان کا مکمل جواب آپ تک پونچھا دیا ہے
Nadan ji mera kaam aesey dushmanoon ko expose kerna hi hai shukar hai main kamyab hooa .
 

Sohraab

Prime Minister (20k+ posts)
ساین نواب اس طرح ریاست کیسے چلے گی ؟ وزیر آپ کو چلتا کر دیں گے کچھ آنکھوں کو کھول کررکھیں یہ نہ ہو کے آپ اٹھیں صبح تو ریاست ریاست نہ رہے

inshAllah aainda se aankhen khol kar rakhon ga
 

muntazir

Chief Minister (5k+ posts)
inshAllah aainda se aankhen khol kar rakhon ga
Nawab saaen yeh raya bigarti jaarahi hai in key wazeefey band jeren in per kukar tax tuk lagaen sans leney oer tax lagaen tub yeh thandey hiin gau ayr darri waloon per bhi;)
 

Sohraab

Prime Minister (20k+ posts)
Nawab saaen yeh raya bigarti jaarahi hai in key wazeefey band jeren in per kukar tax tuk lagaen sans leney oer tax lagaen tub yeh thandey hiin gau ayr darri waloon per bhi;)

tax lagai bina hi aap hazraat ne us bartanwi kukkar crankthshunk ki aisi durgat bana di hai ke jis ki koi intaha nahi (bigsmile)
 

نادان

Prime Minister (20k+ posts)
Re: غداران ملک و مذہب کا انجام

Nadan ji mera kaam aesey dushmanoon ko expose kerna hi hai shukar hai main kamyab hooa .

میں چودھری صاحب کو دشمن تو نہیں کہوں گی ..لیکن وہ بھی کیا . کریں جماعت اسلامی کی محبت میں گرفتار ہیں ..کافی دفعہ سچ بولا لیکن پھر جماعتی عشق غالب آجاتا ہے.میرا نہیں خیال کہ یہ جماعت کے باقاعدہ ممبر ہیں ..سپورٹر دکھتے ہیں ...ویسے وضاحت وہ خود ہی کر سکتے ہیں
 

Back
Top