
عمر اکمل کی قسمت خراب۔ امریکا میں بھی صفر پر آؤٹ
قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل کی قسمت نے پاکستان میں تو ساتھ نہ دیا، انہوں نے ہجرت کرنے کا سوچا، پر یہ کیا امریکا پہنچ کر بھی قسمت نے ساتھ نہ دیا،کالے بادل امریکا میں بھی عمر اکمل کے ساتھ منڈلا رہے ہیں،قومی ٹیم کے جارح مزاج بیٹسمین عمر اکمل کرکٹ کلب سے کھیلنے کے لیے امریکا پہنچے، مگر ڈیبیو میچ میں ہی گولڈن ڈک پر آؤٹ ہوکر پویلین واپس جانا پڑا۔
عمر اکمل یو ایس اے ڈومیسٹک لیگ میں ناردرن کیلیفورنیا کرکٹ ایسوسی ایشنز کے لیے کھیل رہے ہیں،لیکن کھلاڑی اپنے پہلے ہی میچ میں صفر پر آوٹ ہو گئے،عمر اکمل نے اپنے پہلے میچ میں چار اوورز بھی کرائے لیکن اس میں بھی انہیں کوئی وکٹ نہیں ملی،عمر اکمل کے پہلے میچ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1445113267073044488
عمر اکمل گزشتہ دنوں ہی امریکا گئے ہیں،انہوں نے سوشل میڈیا پر امریکا جانے کی خبر دیتے ہوئے لکھا تھا کہ ہوسکتا ہے کہ کچھ عرصہ امریکا میں قیام کروں، ساتھ ہی کھلاڑی نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔
https://twitter.com/x/status/1443698183259971585
عمر اکمل کو پابندی کے خاتمے کے بعد رواں سیزن میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت ملی تھی،جس کے بعد انہوں نے سینٹرل پنجاب سیکنڈ الیون کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی کپ کھیلے، لیکن کوئی نمایاں کارکردگی نہ دکھاسکے۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/MCZGWd3/akmal.jpg