عمر اکمل کی قسمت نے پھر ساتھ نہ دیا ، امریکا میں بھی صفر پر آؤٹ

akmal.jpg


عمر اکمل کی قسمت خراب۔ امریکا میں بھی صفر پر آؤٹ

قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل کی قسمت نے پاکستان میں تو ساتھ نہ دیا، انہوں نے ہجرت کرنے کا سوچا، پر یہ کیا امریکا پہنچ کر بھی قسمت نے ساتھ نہ دیا،کالے بادل امریکا میں بھی عمر اکمل کے ساتھ منڈلا رہے ہیں،قومی ٹیم کے جارح مزاج بیٹسمین عمر اکمل کرکٹ کلب سے کھیلنے کے لیے امریکا پہنچے، مگر ڈیبیو میچ میں ہی گولڈن ڈک پر آؤٹ ہوکر پویلین واپس جانا پڑا۔


عمر اکمل یو ایس اے ڈومیسٹک لیگ میں ناردرن کیلیفورنیا کرکٹ ایسوسی ایشنز کے لیے کھیل رہے ہیں،لیکن کھلاڑی اپنے پہلے ہی میچ میں صفر پر آوٹ ہو گئے،عمر اکمل نے اپنے پہلے میچ میں چار اوورز بھی کرائے لیکن اس میں بھی انہیں کوئی وکٹ نہیں ملی،عمر اکمل کے پہلے میچ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1445113267073044488
عمر اکمل گزشتہ دنوں ہی امریکا گئے ہیں،انہوں نے سوشل میڈیا پر امریکا جانے کی خبر دیتے ہوئے لکھا تھا کہ ہوسکتا ہے کہ کچھ عرصہ امریکا میں قیام کروں، ساتھ ہی کھلاڑی نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔

https://twitter.com/x/status/1443698183259971585
عمر اکمل کو پابندی کے خاتمے کے بعد رواں سیزن میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت ملی تھی،جس کے بعد انہوں نے سینٹرل پنجاب سیکنڈ الیون کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی کپ کھیلے، لیکن کوئی نمایاں کارکردگی نہ دکھاسکے۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

اس کو ٹک ٹاکرنگ سے فرصت ملے تو کھیل پر کوئی توجہ دے ناں

فیلڈنگ کرتے وقت اپنے کپتان سے لڑتا رہتا ہے کہ مجھے باؤنڈری لائن پر کھڑا کرو، تاکہ اسے اپنی حرکتیں کرنے میں آسانی رہے
اچھا بھلا بیٹسمین اور فیلڈر تھا لیکن خود ہی اپنے آپ کو ڈبو لیا
 

Nice2MU

President (40k+ posts)

اس کو ٹک ٹاکرنگ سے فرصت ملے تو کھیل پر کوئی توجہ دے ناں

فیلڈنگ کرتے وقت اپنے کپتان سے لڑتا رہتا ہے کہ مجھے باؤنڈری لائن پر کھڑا کرو، تاکہ اسے اپنی حرکتیں کرنے میں آسانی رہے
اچھا بھلا بیٹسمین اور فیلڈر تھا لیکن خود ہی اپنے آپ کو ڈبو لیا

یہ غدار و جواری ہے ۔۔ مجھے آسٹریلیا میں اسکا میچ یاد ہے جو اسکی جوئے کی نظر ہوگیا تھا۔۔۔

ان کٹمل برادران کو تو کرکٹ کے قریب نہیں بھٹکنے چاہیے۔ دوںوں خبیث ہیں۔۔

مجھے تو رہ رہ کے عبدالقادر مرحوم کی سمجھ نہیں آتی کہ انہوں نے اپنی بیٹی کی شادی اس جواری و جوکر سے جیسے کر دی تھی۔۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
یہ غدار و جواری ہے ۔۔ مجھے آسٹریلیا میں اسکا میچ یاد ہے جو اسکی جوئے کی نظر ہوگیا تھا۔۔۔

ان کٹمل برادران کو تو کرکٹ کے قریب نہیں بھٹکنے چاہیے۔ دوںوں خبیث ہیں۔۔

مجھے تو رہ رہ کے عبدالقادر مرحوم کی سمجھ نہیں آتی کہ انہوں نے اپنی بیٹی کی شادی اس جواری و جوکر سے جیسے کر دی تھی۔۔
Long time no see!
Where had you been??
All okay???
 

ramay67

MPA (400+ posts)
جس نے بھی رانا فواد کے ساتھ دھوکا کیا اس نےدھکے ہی کھائے ہیں اور کھاتا رہے گا انشاءاللہ۔
 

HSiddiqui

Chief Minister (5k+ posts)

2232423-umarakmal-1633416849-405-640x480.jpg

مر اکمل کا ناردرن کیلیفورنیا کرکٹ ایسوسی ایشن سے محدود مدت کا معاہدہ طے پاگیا
کراچی: بیرون ملک جانے والے ممتاز بیٹسمین عمر اکمل نے امریکہ میں لیگ کرکٹ کھیلنا شروع کر دی۔
ذرائع کے مطابق 31 سالہ عمر اکمل کا ناردرن کیلیفورنیا کرکٹ ایسوسی ایشن سے محدود مدت کا معاہدہ طے پاگیا، تاہم میچ فکسنگ کے مجرم کرکٹرکا امریکہ میں ناکام آغاز ہوا۔
اطلاعات کے مطابق عمر اکمل اپنے پہلے ہی میچ میں ناکام رہے۔ کیلیفورنیا زلمی کی نمائندگی کرنیوالے عمر اکمل صفر کی خفت کا شکار ہوگئے۔ وہ بغیر کوئی رنز بنائے پویلین واپس لوٹ گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر اکمل امریکہ میں مستقل قیام کے خواہاں ہیں اور قانونی قیام کے لیے امریکہ میں طویل مدتی معاہدہ کرنا چاہتے ہیں، ڈومیسٹک سیزن میں نظر انداز کیے جانے پر بددل ہونے والے عمر اکمل اب امریکہ میں مستقل قیام پر غور کر رہے ہیں۔


source
C'mon, guys, there are many big names who were involved in match fixings and are enjoying every respect and position in Pakistan. Umar Akmal is beyond a doubt a good cricketer he might have come with a source but proved to be in the team, he shared many victories for Pakistan. Just wish him all the bests, for old day's sake, please.
 

Back
Top