عمران کی درخواست پر24 گھنٹوں میں بیرون ملک پاکستانیوں کالاکھوں ڈالر کاعطیہ

imran-khan-donate-%20fund.jpg


اوورسیز پاکستانی وطن عزیز کی ہر مشکلات میں پیش پیش، صرف 24 گھنٹوں میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے عمران خان کی درخواست پر 9 مئی کو جاں بحق اور زخمی ہونے والے اپنے کارکنوں کے لیے 50 لاکھ ڈالر سے زائد کا عطیہ دے دیا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سانحہ نومئی کے متاثرین نے لئے اوورسیز پاکستانیوں سے عطیے کی درخواست کی تھی، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے عمران خان کے حق میں ٹوئٹس کئے جارہے ہیں، ایک صارف نے لکھا عمران خان نے جب بھی جتنی امداد مانگی وہ پوری کی گئی۔

https://twitter.com/x/status/1660769972375748608
دوسری جانب قومی اسمبلی میں9مئی کے واقعات کے خلاف قرار داد کثرت رائے سے مںظور کرلی گئی، اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے سانحہ9مئی کے واقعات کے خلاف قرارداد پیش کی۔


قرارداد کے متن میں یہ بھی لکھا گیا کہ9مئی کے تمام مقدمات موجودہ قوانین کے تحت چلیں گے۔قرارداد میں لکھا گیا ہے کہ9مئی کو دل دہلا دینے والے شرمناک واقعات پیش آئے. قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ 9مئی کے واقعات میں ملوث عناصر، ان کے معاون اور مددگاروں کے خلاف پاکستان آرمی ایکٹ، انسداد دہشت گردی ایکٹ اور مجموعہ ضابطہ فوجداری کے تحت کارروائی کی جائے۔

https://twitter.com/x/status/1660751141171351552
 
Last edited by a moderator:

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

اب درباری پٹواریوں اور انکی بڈھی کے تندور میں مزید آگ لگ جائے گی اور جل بھن کر اس پر بھی عمران پر الزامات لگانا شروع کر دیں گے