
سینئر صحافی و تجزیہ کار حبیب اکرم نے کہا ہے کہ اگر قانونی راستےسے عمران خان کو ہٹانا آسان کام ہوتاتو یہ بہت پہلے ہوجاتا۔
تفصیلات کے مطابق اے آروائی نیوزکے پروگرام آف دی ریکارڈ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حبیب اکرم نے کہا کہ کوئی ایسی چیز نہیں ہے جو عمران خان پر انڈیلی ناگئی ہومگر 17 جولائی کو الیکشن ہوا تو اس میں عمران خان نے تمام قوتوں کو شکست دے کر 15سیٹیں جیتیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس الیکشن کے بعد پی ڈی ایم کو یہ سمجھ نہیں آرہی کہ عمران خان کا مقابلہ کیسے کیا جائے؟ قانون کی کسی شق کے ذریعے عمران خان کو گرفتار کرنا نااہل کرنا آسان ہوتا تویہ کام بہت پہلے ہوچکا ہوتا یا پہلے ہونے والے ایسے کام کامیاب ہوجاتے۔
https://twitter.com/x/status/1554892458282172418
حبیب اکرم نے کہا کہ یہ فیصلہ پی ڈی ایم کی کمزوری کی علامت ہے،اس فیصلے سےعمران خان کو مزید تقویت ملے گی، عمران خان کہا کرتے تھے کہ نواز شریف،آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان سب ایک ہی کچھ ہیں ، تب یہ بات ہمیں سمجھ نہیں آتی تھی،مگرآج کی صورتحال میں عمران خان کی باتیں جھٹلائی نہیں جاسکتی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جو کہا تھا آج ویسی ہی صورتحال بنادی ہے کہ عمران خان کی نااہلی کیلئے پہلے کوئی اور کوششیں کررہا تھا اب یہ کررہے ہیں۔ا