
ظفر ہلالی نے کہا کہ یہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے 3 ملین ووٹ ختم کرنا چاہتے ہیں اور ختم کر بھی رہے ہیں، اس کے بعد عمران خان چپ نہیں بیٹھے گا۔
معروف تجزیہ کار ظفر ہلالی نے نجی چینل سے گفتگو میں کہا کہ اگر الیکشن کمیشن ایمرجنسی صورتحال میں پرانی مردم شماری پر بھی الیکشن کرانا چاہے پھر الیکشن ہو سکتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1524328784941531137
انہوں نے کہا کہ جب الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے متعلق کہا جاتا ہے کہ اس سے دھاندلی کم ہو سکتی ہے تو پھر ان کو کیا تکلیف ہے کہ یہ ای وی ایم پر الیکشن کرانا ہی نہیں چاہتے۔
https://twitter.com/x/status/1524327018871017473
ظفرہلالی نے کہا کہ ہمارے ہمسائے ملک بھارت میں ای وی ایم پر الیکشن کرائے جا رہے ہیں تو یہاں پر ٹریننگ کیوں نہیں دلائی جا سکتی۔ یہ جان بوجھ کر انکاری ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف نے واضح کر دیا ہے کہ نئے آرمی چیف کا تقرر شہبازشریف ہی کریں گے اور اس کے بعد الیکشن ہوگا۔ ظفرہلالی نے کہا کہ اسی طرح نوازشریف نے ایک چیف کو لگایا جو کئی سال چلا اسی طرح یہ لگانا چاہتے ہیں جو آنے والے وقت میں کئی سال چلے گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/3zafarhilalayonovspa.jpg