
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف القادرٹرسٹ کیس میں جسمانی ریمانڈ سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کردیا،
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے عمران خان سے ذاتی معالج کی ملاقات کی اجازت دے دی،طبی معائنہ کرنے والی ٹیم میں ڈاکٹرفیصل کو بھی شامل کرنے کا حکم دے دیا،دوران ریمانڈ عمران خان کواہلیہ سے بات کرنے کی اجازت دے دی گئی،عمران خان کے وکلا ملاقات کرنا چاہیں تو اجازت ہوگی۔
نیب نے القادر ٹرسٹ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کو شامل تفتیش کرلیا، نیب نے پوچھ گچھ کے لئے عمران خان کو تحریری سوال نامہ دے دیا،قومی احتساب بیورو نے عمران خان سے تحریری سوالنامے میں جواب طلب کیا کہ برطانیہ سے غیرقانونی رقم واپسی کی سمری کیوں تیار کرائی، اور غیر قانونی رقم کی واپسی کو سرنڈر کرنے کی منظوری کیوں دی؟
عمران خان سے پوچھا گیا ملزمان نے بدلے میں یونیورسٹی کی زمین اور دیگر مالی فوائد کیوں لیے، اعلیٰ ترین عوامی عہدے پر بیٹھ کر اختیارات کا ناجائز استعمال کیوں کیا،نیب نے عمران خان سے یہ بھی سوال کیا کہ برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی سے خط وکتابت کو خفیہ کیوں رکھا گیا، اور ایسٹ ریکوری یونٹ کی سمری کو خفیہ کیوں رکھا گیا۔
عمران خان پر القادر ٹرسٹ زمین کے کیس میں مبینہ کرپشن کا الزام ہے، پولیس لائنزاسلام آباد سب جیل قرار دے دیا ہے، سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں،نیب راولپنڈی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو پولیس لائنز ہیڈکوارٹر کے گیسٹ ہاؤس میں ایک روز کے لیے قائم کی گئی عدالت میں جج محمد بشیر کے روبرو پیش کیا۔
عمران خان پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے،وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا عمران خان سیاستدان ہوتے تو پرامن احتجاج کی کال دیتے، پی ٹی آئی نے عسکری تنظیم کی طرح ردعمل دیا،افواج پاکستان پر ٹی ٹی پی کے بعد پی ٹی آئی نے حملہ کیا، پہلےہی خبردار کیا تھا آپ پنجاب کا الطاف پیدا کررہے ہیں۔
بلاول بھٹونے مزید کہا پی ٹی آئی کو آئین اور قانون پر عملدرآمد کرنا پڑے گا، عمران خان نے بطور وزیراعظم اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، احتساب کے نام پر سیاست چمکائی، پیپلزپارٹی کے لئے جمہوریت ہی بہترین انتقام ہے،
لیگی رہنما طلال چوہدری کہتے ہیں عمران خان نے پاکستان میں وہ کردکھایا جو دشمن بھی نہ کرسکے، عمران خان خود کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں، پی ٹی آئی نے ملک بھر میں منصوبے کے تحت جلاؤ گھیراؤ کیا، ایسی سیاسی جماعت پر پابندی لگائی جائے۔
دوسری جانب شیخ رشید کہتے ہیں حکومت کا مسئلہ صرف عمران خان اور انتقام ہے، تیرہ جماعتوں کی خواہش ہے عمران خان نااہل ہوکر جیل جائیں، لیکن عمران خان کو ختم کرنے سے پی ٹی آئی ختم نہیں ہوگی، مزید مضبوط ہوجائے گی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/nab-imran-khan-pti-rmd.jpg