
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے عمران خان کے خلاف توشہ خانہ تحائف کے معاملے پر ردعمل دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے عمران خان پر توشہ خانہ تحائف کو بیرون ملک فروخت کرنے کے الزام اور تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے ان کی تصدیق کے بعد مریم نواز نے بھی اس معاملے پر سوالات اٹھادیئے ہیں۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں مریم نواز شریف نےکہا کہ عمران خان نے توشہ خانہ سے گھڑی اور تحائف خریدے اور فروخت کردیئے ،ا صل کہانی یہ نہیں ہے بلکہ اصل کہانی یہ ہے کہ عمران خان نے کتنے میں یہ ہار اور گھڑی خریدی اور کتنے میں بیرون ملک فروخت کی۔
https://twitter.com/x/status/1514916400879521795
مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ اصل سوال یہ عمران خان کے پاس یہ تحائف خریدنے کیلئے پیسے کہاں سے آئے، کیونکہ وزیراعظم کی تنخواہ کے علاوہ عمران خان کا کوئی ذریعہ آمدن نہیں تھا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے توشہ خانہ میں ملنے والے تحائف سستے داموں خرید کرمہنگے داموں فروخت کردیئے تھے، ان الزامات کی تصدیق تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے سامنے آنا شروع ہوگئی ہے تاہم ان کا موقف ہے کہ یہ کرپشن کا معاملہ نہیں ہے۔
اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے توشہ خانہ سے ملنے والے تحائف دبئی میں 14کروڑ روپے میں فروخت کیے تھے، مجھے سمجھ نہیں آتا کہ اس میں الزام کیا ہے؟ میں نے اگر اپنی گھڑی فروخت کردی تو اس پر کوئی اعتراض نہیں بنتا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/14maryammtoshakhanaawal.jpg