
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پریڈ گراؤنڈ جلسے سے قبل ویڈیو پیغام میں عوام سے پارٹی کی حمایت اور مالی امداد کی اپیل کردی، ٹویٹر پر ویڈیو پیغام میں عمران خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف عوام کی جماعت ہے اور عوام کے پیسوں سے ہی بنی ہے، یہ کسی سرمایا کار یا مافیا کی جماعت نہیں ہے۔
عمران خان نے کہا کہ میں پاکستان اور دنیا بھر میں رہنے والے تمام پاکستانیوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ حقیقی آزادی کے لیے پی ٹی آئی کی لڑائی میں عطیات دیں اور اس کی حمایت کریں، یہ ایک خودمختار پاکستان کی جدوجہد ہے، اس جہاد میں اپنا کردار ادا کریں۔
https://twitter.com/x/status/1543079524493312000
عمران خان نے کہا کہ دو جولائی کو ہمارا جلسہ ہے اور ہم پورے پاکستان میں پاکستان کی حقیقی آزادی کیلیے نکلیں گے،اس کے بعد پنجاب میں ضمنی انتخابات کیلیے جائیں گے، اس کے بعد جنرل الیکشن کیلیے جارہے ہیں، اس کے لیے ہمیں فنڈز کی ضرورت ہے،namanzoor .comپر جائیں اور اندرون اور بیرون ملک پاکستانی اپنا فنڈز بھیجیں،https://insaf.pk/ پر جاکر ساری معلومات مل جائے گی۔
پاکستان تحریک انصاف کا پاورشوکا مرکزی جلسہ گاہ پریڈ گراونڈ ہے لیکن چیئرمین پی ٹی آئی ریلی کی شکل میں راولپنڈی سے آغاز کرینگے،کپتان رحمان آباد سےبراستہ مری روڈ ہوتےہوئے فیض آباد سے متصل جلسہ گاہ پہنچیں گے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/imran-khan-ik-dn.jpg