
آڈیو لیک کرنیوالے کی دو نمبری پکڑ گئی۔ عمران خان کی آڈیو سب ٹائٹل لکھتے ہوئے بدنیتی سامنے آگئی
سابق وزیراعظم عمران خان کی بھی آڈیو لیک ہوگئی۔ سائفر کے معاملے پر عمران خان اور ان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کی گفتگو سامنے آگئی ہے۔
آڈیو میں عمران خان کہہ رہے ہیں ہم نے صرف اس پر کھیلنا ہے، امریکہ کا نام نہیں لینا۔
اعظم خان نے کہا کہ سائفر پر ایک میٹنگ کرلیتے ہیں، شاہ محمود خط پڑھ کر سنائیں گے، وہ پڑھ کرسنائے گا تو میں کاپی کرلوں گا آرام سے توآن ریکارڈ آجائے گی کہ یہ چیز ہوئی ہے، سفارتی زبان میں اسے تھریٹ کہتے ہیں
آڈیو لیک کرنیوالے نے آڈیو اردو سب ٹائٹل کیساتھ شئیر کی تاکہ لوگوں کو پتہ چل سکے کہ عمران خان اور اعظم خان کیا گفتگو کررہے ہیں لیکن آخر میں گڑبڑ کردی جس میں اس نے عمران خان کے جملے "اینی ہاؤ یہ ہے تو بیرونی سازش ہے" کو "اینی ہاؤ اس کو بیرونی سازش بنا دیتے ہیں" کردیا۔
مختلف چینلز نے بھی یہی گمراہ کن سب ٹائٹل استعمال جن میں سلطان لاکھانی کا چینل ایکسپریس نیوز بھی پیش پیش تھا۔

سوشل میڈیا صارفین نے آڈیو لیک کرنیوالے کی دو نمبری پکڑ لی اور ثبوت کیساتھ بتادیا کہ عمران خان کہہ کیا رہے ہیں۔
فیضان خان نے آڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ آڈیو میں پہلی دو نمبری سامنے آ گئی۔ آڈیو کے آخر میں عمران خان کہہ رہے ہیں کہ "اینی ہاؤ یہ ہے تو بیرونی سازش ہے" جبکہ ٹرانسکرپٹ میں لکھا ہے کہ "اینی ہاؤ اس کو بیرونی سازش بنا دیتے ہیں"۔ دونوں جملوں میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ لکیر کا فقیر میڈیا ٹرانسکرپٹ والے جملے پر شور کر رہا ہے
https://twitter.com/x/status/1575046207834972161
ایک سوشل میڈیا صارف نے تصحیح کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان آڈیو میں کہہ رہا ہے “یہ تو سازش ہے” اور سب ٹائیٹل میں لکھا ہے “اس کو سازش بنا دیتے ہیں” اب ٹھیک سب ٹائٹیٹل کے ساتھ سنیں
https://twitter.com/x/status/1575051887606255617
اینکر طارق متین نے تبصرہ کیا کہ ڈھکن چینل کے مکھن مالکان اور چھکن ملازم اچھل رہے ہیں کہ " اس کو سازش بنا دیتے ہیں" حالانکہ یہ نیچے لکھے ٹیکسٹ کا حصہ ہے اصل میں عمران خان کہہ رہے ہیں " ہے تو یہ سازش"
https://twitter.com/x/status/1575055185512083457
صحافی ارم زعیم نے تبصرہ کیا کہ نئی لیکس میں سب ٹائٹل لکھنے والا بھی لگتا ہے اپنے مالکان کی طرح میٹرک فیل ہے۔ عمران خان آڈیو میں کہ رہے ہیں کہ “ہے تو یہ سازش ” ٹائٹل لکھنے والا لکھ رہا ہے “اسے سازش بنا دیتے ہیں” خدارا مُلازم تو کم از کم پڑھے لکھے رکھ لو، اور پاکستانی یوتھ کو پاگل بنانا بند کرو
https://twitter.com/x/status/1575038102464126976
بول کے اینکر اسامہ غازی نے لکھا کہ توجہ فرمائیے ،عمران خان کا لیکڈ آڈیو میں یہ کہنا ہے کہ (ہے تو یہ سازش) جبکہ نیچے چلنے والے ٹرانسکرپٹ میں لکھا ہے کہ (اِس کو سازش بنا دیتے ہیں) اسے کہتے ہیں بات کو اور رنگ دینا
https://twitter.com/x/status/1575054128409378816
جنید نے لکھا کہ آڈیو میں ہے کہ "ہے تو یہ سازش نہ" سب ٹائٹلز میں ہے "اسکا سازش بنا دیتے ہیں" اڈیو کو ماننے والے cult ہیں جو subtitle پر یقین کر رہے وہ rational ہیں یہ مذاق بھی صرف پاکستان میں ہو سکتا ہے.
https://twitter.com/x/status/1575047779230961664
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/fawh1i1h1h121.jpg