
سیشن کورٹ اسلام آباد میں پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران تھوڑ پھوڑ کیس کی سماعت ہوئی، سابق وزیرداخلہ شیخ رشید ، پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی اور خرم نواز کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظور کر لی گئی۔ عدالت کا ملزمان کو 5،5 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم۔
سیشن جج کامران بشارت مفتی نے پی ٹی آئی رہنمائوں کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، بتایا گیا کہ تھانہ کوہسار میں شیخ رشید، مراد سعید، شہریار آفریدی سمیت دیگر پر مقدمہ درج ہے۔ وزیر داخلہ شیخ رشید نے سندھ بلدیاتی انتخابات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ نواب شاہ سے بیلٹ باکس اور پریذائیڈنگ افسران اٹھاکے لے جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لاہور اور فیصل آباد کے ضمنی انتخابات میں ذمہ داران بہتر انتظامات کریں، اگر 17 جولائی کو اسی طرح کی چور بازاری اور غنڈہ گردی ہوئی تو انارکی پھیلے گی۔ ایسی صورتحال میں جمہوریت کو نقصان پہنچتا ہے، معیشت دم توڑ دے گی، ایم کیو ایم کو تو کل پتہ لگ جانا چاہیے تھا۔
انہوں نے کہا اے این پی کو پتہ لگ گیا ، بی اے پی کہیں دکھائی نہیں دے رہی، کراچی میں انتخاب ہوئے گولیاں چلی اور لوگ مرے ہیں، ضمنی انتخابات میں اگر کوئی ایسی صورتحال ہوئی تو پی ڈی ایم میں شامل 12 جماعتوں کا یہ اتحاد ذمہ دار ہوگا۔
انہوں نے کہا ایک دن میں 2،2 عدالتوں میں جا رہا ہوں، عالمی سازش سے عمران خان کے خلاف عدم اعتماد لایا گیا، عمران خان کی سیاست عدم اعتماد تحریک اور سازش سے بڑی ہے، ایم کیو ایم نے کہا کہ سندھ کے انتخابات میں بیلٹ باکس اٹھا کر لے کر گئے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/elc-shekh-rashed-imran.jpg