
عورت مارچ کراچی نے ٹویٹر پر سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف کے تازہ ترین 'جنس پرست' ریمارکس کی مذمت کی۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جسے پاکستان مسلم لیگ ن کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے شیئر کیا گیا ہے جس میں وفاقی وزیر سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے حوالے سے کچھ تبصرے کرتے نظر آ رہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ "72 سالہ لڑکا کہہ رہا ہے کہ میری 75 سالہ بیوی زمان پارک میں گھر میں اکیلی تھی، چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا ہے۔" اگر وہ 200 دہشت گردوں کی موجودگی میں اکیلی تھی تو کیا اس کے گرد 4 سے5 ہزار مسلح افراد ہوں گے تو یہ اسے محفوظ سمجھے گا؟
اس کے جواب میں عورت مارچ کراچی نے ایک بیان جاری کیا، جس میں تشویش کے ساتھ کلپ کو ٹویٹ کیا گیا۔ حقوق نسواں کیلئے آواز اٹھانے والے اس گروپ نے کہا کہ "ہم حکومتی نمائندے کی طرف سے بشریٰ بی بی کے خلاف اس طرح کے جنس پرستی پر مبنی تبصروں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔" "یہ ناگوار بات ہے کہ سیاسی جماعتوں نے مخالف گروہوں کی طرف سے خواتین پر جنسی حملوں کو معمول بنا لیا ہے۔"
مزید کہا گیا ہے کہ یہ بیان مریم نواز کی پارٹی کی طرف سے آرہا ہے، جو خود بھی جنس پرستوں کے طعنوں کا شکار بنی ہوئی ہے، یہ سب سے زیادہ تشویشناک ہے، "ہم حکومت اور تمام سیاسی جماعتوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس بدسلوکی پر مبنی روایت کو روکیں جو خواتین کو ان کی جنس کی وجہ سے نشانہ بناتی ہے۔ اس طرح کے عمل پر حکومت کے ساتھ ساتھ الیکشن کمیشن کو بھی سخت تعزیری کارروائی کرنی چاہیے۔"