
سینئر تجزیہ کار کامران خان نے اپنے ایک اہم بیان میں کہا ہے کہ معاشی صورتحال کو دیکھتے ہوئے غلطیاں سدھاری جائیں یا پھر منصوبہ بنانے والے ماسٹر مائنڈ کو گھر بھیجا جائے۔
سینئر صحافی و تجزیہ کار نےمائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹو یٹر پر رواں سال معاشی ترقی کی شرح کے حوالے سے اعدادوشمار شیئر کیے اور کہا کہ اس ٹیبل کو دیکھیں ، عمران خان کی قیادت میں جو پاکستان تیزی سے ترقی کی طرف گامزن تھا اب معاشی بحران کا شکار ہوگیا ہے۔
کامران خان نے معاشی بحران کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ طاقتور حلقوں نے عمران خان کی حکومت کو اچانک ختم کرنے کا فیصلہ کیا اور اب قوم کو اس غلطی کی سزا بھگتنا پڑرہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ غلطیوں کو سدھارا جائے یا پھر اس پورے منصوبے کے "چیف آرکیٹیکٹ" کو گھر بھیجا جائے۔ مگر بعد نے کامران خان اپنی ٹویٹ کو ڈیلیٹ کر دیا۔
کامران خان نے اس پیغام میں جس چیف آرکیٹکٹ کا ذکر کیا ہے سوشل میڈیا پر اس حوالے سے ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے، صارفین نے اپنی طرف سے اس چیف آرکیٹیکٹ کے حوالے سے قیاس آرائیاں بھی شروع کردی ہیں۔
عبیر خان نامی صارف نے کہا کہ کامران خان کا یہ بیان بہت اہم ہے، اس سے بہت سے مطلب نکلتے ہیں، چیف آرکیٹیکٹ سے ان کا اشارہ کس کی جانب ہے؟

ایک صارف نے کہا کہ کامران خان کی یہ ٹویٹ، اس کے الفاظ اور اس ٹویٹ کا لہجہ بہت اہم ہے، ایسا لگ رہا ہے کہ اس حکومت کے دن گنےجاچکے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1526974440860712961
صحافی و تجزیہ کار مرتضیٰ سولنگی نے کامران خان کے اس بیان کوواضح طور پر بغاوت پر اکسانے کی ایک کوشش قرار دیا۔
https://twitter.com/x/status/1526970827530444800
عمار بخاری نے لکھا کہ چیف آرکیٹیکٹ میں اتنی ہمت نہیں ہے کہ وہ اپنی منصوبہ بندی کے ناکام ہونے کا اعتراف کرلیں،ادارے کیلئے یہ ایک مشکل فیصلہ ہوگا،یا تو وہ سب اپنے ڈسپلن کی پاسداری کریں اور ملک کو جلتا ہوا دیکھیں یا سب مل کر چیف آرکیٹیکٹ کو گھر بھیجنے کا مطالبہ کریں ۔
https://twitter.com/x/status/1526955396291756034
ایک صارف نے طنزیہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ یہ چیف آرکیٹیکٹ کیا ہوتا ہے؟ اتنی عزت دینے کی کیا ضرورت ہے، زیادہ سے زیادہ ٹھیکیدار یا مستری ان لوگوں کیلئے استعمال ہونے والا لفظ ہے۔
https://twitter.com/x/status/1526949568587485184
ایک صارف نے مطالبہ کیا کہ چیف آرکیٹیکٹ کو گھر نہیں بلکہ جیل بھیجا جائے۔
https://twitter.com/x/status/1526979769778282497
Last edited by a moderator: