
سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کہتے ہیں کہ عمران خان اورپارٹی کو نااہل قراردینے والے خود پچھتائیں گے، انہوں نے ٹویٹ کیا کہ اگست میں سجنے والا سیاسی دنگل مسائل میں مزید اضافہ کرے گا، مستقبل کی ساری ذمہ داریاں عدلیہ کے کندھوں پر آگئی ہیں۔
شیخ رشید نے ٹویٹ میں مزید لکھا کہ مستقبل کی ساری ذمہ داریاں عدلیہ کے کندھوں پرآگئیں،تیس اگست تک اہم وقت ہے،سیاسی بے امنی اور بدامنی ملک میں مزید انتشار اور خلفشار پیدا کرے گی۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا تھا کہ 13پارٹیوں نے عمران خان اور اس کی پارٹی پی ٹی آئی کو ہدف بنایا ہوا ہے، حکومتی اتحاد کا مسائل حل کرنے کی بجائے عمران خان کو نااہل کرنے پر زور ہے۔
https://twitter.com/x/status/1555770504723791873
انہوں نے کہا تھا کہ حکومتی اتحاد کا مسائل حل کرنے کی بجائے گرفتاریوں اور مقدمات پر زور ہے، نواز شریف اور فضل الرحمان بھی انتقامی آگ پر پیٹرول ڈال رہے ہیں، پی پی پی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے،حکومتی اتحاد نہ عوام میں جانے، نہ الیکشن کرانے اور نہ مسائل حل کرانے کے قابل ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ حکومتی اتحاد نے 100 پریس کانفرنسوں کا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے، الیکشن کمیشن کا بھونڈا فیصلہ سپریم کورٹ میں جانے کے ساتھ ہی دفن ہو جائے گا۔
گزشتہ روز عمران خان نے کہا تھا کہ مجھے سنگل آؤٹ اور نااہل کرنے کا حکومتی خواب پورا نہیں ہوگا،ایف 9 پارک میں کارکنان سے خطاب میں کہا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا تھا کہ عمران خان کو نااہل کرکے دکھائیں، ہم اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔