
اسلام آباد پولیس نے عمران خان کے خلاف دہشت گردی کے مقدمے سےمتعلق ایک انوکھا اعلامیہ جاری کیا ہےجس میں کہا گیا ہے کہ اس مقدمےمیں عمران خان کو عمر قید کی سزا ہوسکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ1997 کی دفعہ7کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، یہ ایک سنگین نوعیت کا مقدمہ ہے جس میں شامل قانون کی شق نمبر 7ایچ کے تحت ملزم کو کم از کم پانچ سال اور زیادہ سے زیادہ عمر قید و جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1570103330810068993
اسلام آباد پولیس کے مطابق انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کی شق نمبر6ایم کے تحت کسی سرکاری اہلکار کو ڈرا،دھمکا کر فرائض منصبی کی انجام دہی سے روکنا یا اداروں میں خوف و ہراس پیدا کرکے سیاسی مقاصد حاصل کرنا ایک سنگین جرم ہے۔
اسلام آباد پولیس نے اپنے اعلامیے میں کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے دہشت گردی کے مقدمے میں جے آئی ٹی کو اپنا بیان بھی ریکارڈ کروادیا ہے، تاہم اس کیس میں ایک منصوبہ بندی اور مقصد کے تحت اسلام آباد پولیس کےافسران اور معزز عدلیہ کی ایک جج کو ڈرایا اور دھمکایا گیا ہے، یہ غیر قانونی عمل دفعہ 144 کے دوران غیر قانونی ریلی کے دوران کیا گیا۔
پولیس اعلامیہ کے مطابق اس غیر قانونی عمل کا نوٹس لیتے ہوئے مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ چانڈیو نے شکایت درج کروائی جس کے بعد ملزم کے خلاف کارروائی کا آغاز کیاگیا، اس معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے دیکھا جارہا ہے۔
اسلام آباد پولیس کی جانب سے اس انوکھے اعلامیے پر ردعمل دیتے ہوئے صحافی عمران ریاض خان نے کہا کہ اسلام آباد پولیس باؤلی(پاگل) ہوچکی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1570101495189671936
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/14issbkhanumarwaid.jpg