
عمران خان پر قاتلانہ حملے کے ملزم کا کیس لڑنیوالے وکیل میاں داؤد نے ایک ٹویٹ کیا اور جج ہمایوں دلاور کی تصویر شئیر کرکے اسے شہزادہ قرار دیا۔
میاں داود نے لکھا کہ شہزادہجناب ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور صاحب نے برطانیہ میں جوڈیشل کانفرنس مکمل کرنے کے بعد پاکستان واپس پہنچ کر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں
https://twitter.com/x/status/1694198375124533493
اس پر ثاقب بشیر نے جواب دیتے ہوئے طنز کیا کہ شہزادے کو چاہیے تھا کیس کا فیصلہ کرتے تمام قانونی تقاضے پورے کرتے لیکن "دائرہ اختیار کے بنیادی سوال" کا فیصلہ کئے بغیر نقائص سے بھرپور کمزور حتمی فیصلہ دیا اور اگر اگلے عدالتی فورم پر آپ کا فیصلہ کالعدم ہو جائے تو یہ بھی آپ کے لیے مائنس کارکردگی ہے
https://twitter.com/x/status/1694554169716150778
کورٹ رپورٹر فیض محمد نے لکھا کہ شہزادے کا دائرہ اختیار سے متعلق فیصلہ اگلے فورم نے دوبار کالعدم قرار دیا اس کے باوجود جناب نے نہ صرف فیصلہ دیا بلکہ سزا بھی سنا دی۔ میں سمجھتا ہوں اس کمزور فیصلے پر عمران خان کو جج صاحب کا شکریہ ادا کرنا چاہیے
https://twitter.com/x/status/1694575365291725301
فہیم اختر نے تبصرہ کیا کہ 30 منٹ میں 30 صفحات یہ ویسے لکھے یا لکھوا دے اور پروف ریڈ بھی کرلے تو ثاقب صاحب میں بھی ہمایوں دلاور کو شہزادہ کہوں گا۔۔۔
https://twitter.com/x/status/1694568685782860230
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/humah1h11.jpg