عمران خان کو سیاست سے آؤٹ کروانا کس کاایجنڈا ہے؟

alizaidihh.jpg

ملک کی تمام طاقتوں کی ایک ہی ایجنڈا ہے کہ کسی طرح عمران خان اور کی پارٹی کو ملکی سیاست سے آئوٹ کیا جائے، انتخابات میں تاخیر کیلئے موجودہ حکومت تمام تر حربے آزمائے گی: علی زیدی

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں صدر پاکستان تحریک انصاف سندھ وسابق وفاقی وزیر علی زیدی نے قرآن پاک کی آیت شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ملک کی تمام طاقتوں کا ایجنڈا صرف ایک ہے کہ کسی طرح سے سابق وزیراعظم وچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور ان کی پارٹی کو ملکی سیاست سے آئوٹ کر دیا جائے۔

سابق وفاقی وزیر نے سورۃ انفال کی آیت نمبر 30 شیئر کی جس کا ترجمہ ہے کہ: وہ تدبیر کرتے ہیں اور اللہ تدبیر کرتا ہے بیشک اللہ بہترین تدبیر کرنے والا ہے۔ ساتھ میں لکھا کہ: ایسا لگ رہا ہے ملک کی تمام طاقتوں کی ایک ہی ایجنڈا ہے کہ کسی طرح عمران خان اور کی پارٹی کو ملکی سیاست سے آئوٹ کیا جائے۔
https://twitter.com/x/status/1620352696166522880
انہوں نے مزید لکھا کہ: اس ایجنڈے پر عملدرآمد کے لیے وہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات تاخیر سے کروانے کے لیے تمام تر وسائل استعمال کریں گے جس کے لیے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کے خلاف مقدمات دائر کیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ: انتخابات میں تاخیر کیلئے تمام تر ریاستی مشینری کو استعمال کیا جائے گا، چاہے اس کیلئے ملکی قوانین کو توڑنا اور مروڑنا ہی کیوں نہ پڑے۔

علی زیدی کے ٹویٹر پیغام پر ردعمل دیتے ہوئے ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ: زیدی صاحب! راستہ نہ چھوڑنا، وقت کا تعین اللہ تعالیٰ خود کرتے ہیں!
https://twitter.com/x/status/1620353978377846786
ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ: جیسی کرنی ویسی بھرنی! آپ نے بھی اپنے دور اقتدار میں الطاف حسین اور ایم کیو ایم کے ساتھ ایسا ہی کرنے کی کوشش کی تھی!
https://twitter.com/x/status/1620377599427084289
ایک اور سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ: اللہ تعالیٰ ہمارے لیڈر عمران خان کے ساتھ ہے، اللہ تعالیٰ انہیں اور ان کی ٹیم اور پاکستان کو ہر برائی سے محفوظ رکھے!وہ رحمن ہے، ورحیم ہے!
https://twitter.com/x/status/1620356608013537283
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Compnay..Pmln.PPP..JUI.F.aur tamam anti.Pakistan forces ka aik hi agenda ha ke kisi trah IK ko khatam kia jaya..
 

IMIKasbati

Minister (2k+ posts)
Mainly it is a Zionist agenda, which they are implementing using their pet dogs and the parties with vested interests.
 

Back
Top