عمران خان کو دی جانے والی قید بامشقت کی سزا کیا ہوسکتی ہے؟


ikhai1h3313.jpg

احتساب عدالت کی جانب سے ماضی میں نواز شریف اور اب عمران خان قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے، قید بامشقت ایسی سزا ہےجس میں قیدی سے کسی بھی قسم کا محنت والا کام لیا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ماضی میں مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کو قید بامشقت کی سزا سنائی جس کے بعد انہوں نے گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بھی عمر قید اور قید بامشقت کی سزا سنائی ہے۔

قانونی ماہرین کے مطابق قید بامشقت ایسی سزا کو کہا جاتا ہے جس میں قیدی کو جیل میں کسی بھی قسم کا محنت والا کام دیا جاتا ہے،اس قسم کی قید کے تین درجے ہوتے ہیں۔

پہلا درجہ اے کلاس ہوتا ہے جس میں وزیراعظم، مشہور سیاسی شخصیات یا کسی اہم شخصیت کو شامل کیا جاتا ہے جنہیں کوئی عام کام نہیں دیا جاتا، ان کے سیل میں فریج، کولر اور ٹی وی کی سہولیات سمیت دیگر سہولیات بھی فراہم کی جاتی ہیں۔

اے کلاس کے قیدیوں کو 15 دن بعد گھر سے کھانا منگوانے کی بھی اجازت ہوتی ہے، ایسے قیدیوں کو 2 مشقتی بھی دیئے جاتے ہیں جو اس قیدی کے کاموں میں ہاتھ بٹاتےہیں۔

دوسرا درجہ ایسے قیدیوں کا ہوتا ہے جو اعلی تعلیم یافتہ یا تقریبا 6 لاکھ روپے سے زیادہ ٹیکس دینے والے قیدیوں پر مشتمل ہوتا ہے ، ایسے قیدیوں کو مشقتی نہیں دیئے جاتے اور انہیں بامشقت کے کام خود اپنے ہاتھوں سے کرنے پڑتے ہیں۔

سب سے آخر میں قیدیوں کا تیسرا درجہ آتا ہے جن میں عام قیدیوں کو ڈالا جاتا ہے، ان قیدیوں کو کھانا پکانا، کپڑے دھونا، نگرانی سمیت دیگر کاموں کی ذمہ داریاں دی جاتی ہیں، ان قیدیوں کو ایسے کاموں کی اجرت بھی ملتی ہے، قیدیوں کو ان کی شخصیت یا ہنر دیکھ کر کام سونپا جاتا ہے۔
 

M_Shameer

MPA (400+ posts)
سنا ہے بھکاری خان نے جیل انتظامیہ سے التجا کی ہے کہ اگر جیل میں بھیک مانگنے کی مشقت میسر ہے تو اسے یہ مشقت سونپ دی جائے، بھکاری خان نے جیل انتظامیہ سے کہا کہ اس کو بھیک مانگنے کا عمر بھر کا تجربہ ہے، وہ خالی جیب قیدیوں سے بھی بھیک اکٹھی کرسکتا ہے۔۔
 

4PeaceAndJustice

MPA (400+ posts)
سنا ہے بھکاری خان نے جیل انتظامیہ سے التجا کی ہے کہ اگر جیل میں بھیک مانگنے کی مشقت میسر ہے تو اسے یہ مشقت سونپ دی جائے، بھکاری خان نے جیل انتظامیہ سے کہا کہ اس کو بھیک مانگنے کا عمر بھر کا تجربہ ہے، وہ خالی جیب قیدیوں سے بھی بھیک اکٹھی کرسکتا ہے۔۔
Source?