عمران خان کسی ریلیف کے مستحق نہیں: نیب کا اسلام آباد ہائی کورٹ میں جواب

NAB-imran-khan-ihc.jpg


مران خان کسی ریلیف کے مستحق نہیں، نیب

توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف تحقیقات کے حوالے سے نیب نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں جواب جمع کروادیا، نیب نے ہائی کورٹ میں جمع کروائے گئے جواب میں کہا سابق وزیراعظم عمران خان کسی ریلیف کے مستحق نہیں ہیں۔

قومی احتساب بیورو نے ہائی کورٹ میں انکوائری کے خلاف عمران خان کی درخواست خارج کرنے کی استدعا کر دی،نیب کے جمع کروائے گئے جواب میں کہا عمران خان نے کلین ہینڈز کے ساتھ ہائی کورٹ سے رجوع نہیں کیا۔

نیب کے عدالت میں جمع کروائے گئے جواب میں کہا گیا عمران خان کو سوال نامہ بھیجا مگر سوالات کا جواب نہیں دیا گیا،نیب کا کہنا ہے عمران خان طلبی کے نوٹس پر نیب کے سامنے پیش بھی نہیں ہوئے۔

نیب کے جمع کروائے گئے جواب میں کہا گیا عمران خان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی، عمران خان جان بوجھ کر معاملے کو التواء میں ڈالنا چاہتے ہیں،عدالتِ عالیہ میں جمع کرائے گئے جواب میں نیب نے کہا عمران خان کو قانون کے مطابق ہی نوٹس بھیجا گیا، سوالات بھی پوچھے، عمران خان نے جو جواب بھیجا اسے جواب نہیں کہا جا سکتا۔

عمران خان اور ان کی اہلیہ نے 58 تحائف رکھے،عمران خان نے معلومات دینے کے بجائے ٹال مٹول والا جواب بھیجا،قومی احتساب بیورو کے عدالت میں جمع کروائے گئے جواب میں کہا گیا عمران خان اور ان کی اہلیہ نے 14 کروڑ روپے سے زائد کے تحائف 3 کروڑ 80 لاکھ روپے میں رکھ لیے۔
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
ان چوروں نے تو خود ہی قانون پاس کیا ہے کہ نیب 50 کروڑوں تک کیس نہیں سن سکتا۔۔

اور نیب توشہ خانہ کا کیس کیسے سن سکتا ؟ کس خوشی میں ؟ کیا یہ چوری ہوئی ہیں یا غیر قانونی طور پہ لیے ہیں؟
 

!n5aNiTy

Minister (2k+ posts)
NAB chairman is another doggy...from the ELITE GROUP of dogs... NAB cant invistigate those those DOGS but they will invistigate bloody civilians.
 

Khallas

Chief Minister (5k+ posts)
Army ki akhri try hay Imran Khan ko harane ki, is dafa bhi monh ki khayen gye aur hamesha k lya siasat say inka khatam ho jaye ga.
 

AbbuJee

Chief Minister (5k+ posts)

جی ہاں

ریلیف صرف حرام کھانے والوں کے لیئے ہے

منی لانڈری کرنے والا وزیر اعظم بنایا ہوا ہے