
اداکار شان شاہد نے وفاقی وزیر احسن اقبال اور سینئر صحافی نجم سیٹھی کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان کا انٹرویو کرنے پر تنقید کا کرارا جواب دے دیا، کہتے ہیں کے ماضی میں بھی بہت سی سیاسی شخصیات کے انٹرویو کئے تھے تب تو ان کو کوئی مسئلہ نہیں ہوا۔
تفصیلات کے مطابق عید کے تیسرے روز نجی نیوز چینل کے لئے سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا انٹرویو کرنے پر معروف اداکار شان شاہد کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے اپنی ٹوئٹر پوسٹ میں کہا کہ عمران خان کا انٹرویو کرنے کے لیے کسی پیشہ ور صحافی کے بجائے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے کردار کا استعمال کرنے کا مطلب ہے کہ انٹرویو ہم تفریح کا حصہ تھا اور اسے سنجیدگی سے نہیں لیا جانا چاہیے۔
https://twitter.com/x/status/1521949262908698625
سینئر صحافی اور سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے اپنی ٹوئٹر پوسٹ میں بلال گیلانی نامی سیاسی اور اقتصادی محقق کی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں لکھا کہ کیا بل کلنٹن اداکار ٹام کروز سے کہیں گے کہ ان کا انٹرویو لیں۔
https://twitter.com/x/status/1522073566480674816
بلال گیلانی نامی سیاسی اور اقتصادی محقق نے اپنی ٹوئٹر پوسٹ میں عمران خان کے انٹرویو سے ایک سکرین شاٹ شیئرکرتے ہوئے کہا کہ کیا سی این این ٹام کروز کو بل کلنٹن یا باراک اوباما کے انٹرویو کے لیے مقرر کرے گا؟ ہم نیوز کو شان کے ذریعے کرنا ٹھیک لگتا ہے۔
یہ وہ معیار ہے جو انڈسٹری کے سب سے نئے چینل کو بھی گہرے جیب والے ایک معزز میڈیا گروپ نے ترتیب دیا ہے۔صحافت کو پیشہ ور افراد کی طرف لوٹنے کی ضرورت ہے۔
https://twitter.com/x/status/1521940912875655176
ان ٹوئٹس کے جواب میں اداکار شان شاہد نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل ماضی میں بھی سیاسی کرداروں کے بے شمار انٹرویوز کیے ہیں .پی ایم ایل این پی پی پی سے لے کر پی ٹی آئی تک .میں نے جیو شان کے لیے آپ کا انٹرویو بھی کیا تھا کہ آپ کو تب کوئی مسئلہ نہیں لگتا تھا ..اب کیا مسئلہ ہے ؟ راستہ؟ اینکر؟ یا لیڈر؟
https://twitter.com/x/status/1522158591586701312
اس ٹویٹ میں انہوں نے نجی نیوز چینل جیو کے پروگرام "جیو شان " میں خواجہ سعد رفیق کے انٹرویو کا سکرین شاٹ بھی شیئر کیا۔
واضح رہے کہ آج عید الفطر کے تیسرے روز نجی نیوز چینل "ہم نیوز" کی جانب سے اداکار شان شاہد نے سابق وزیر اعظم عمران خان کا خصوصی انٹرویو کیا جس میں انہوں نے سیاست کے علاوہ دیگر معمولات زندگی سمیت بہت سے موضوعات پر گفتگو کی۔