
سابق وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی اراکین کے استعفے منظور ہونے کے جوابی حکمت عملی تیار کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی پاکستان تحریک انصاف کے ارکین کو ڈی سی کے منظور ہونے کے بعد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے جوابی حکمت عملی تیار کرلی ہے، جس مے تحت پارٹی رہنماؤں کو اہم ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1617169672637644802
عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو انتخابی مہم تیز کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے ملک گیر جلسوں کے انعقاد کا شیڈول تیار کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں اور کہا ہے کہ ڈاکٹرز کی اجازت ملتے ہی خود حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے میدان میں اتروں گا۔
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق تحریک انصاف اپنی انتخابی مہم میں رجیم چینج سازش اور موجودہ حکومت کے دور میں آنے والے مہنگائی کے طوفان کو ایشو بنایا جائے گا، پی ٹی آئی چیئرمین عوام کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے روڈ میپ بھی دیں گے، عمران خان نے پی ٹی آئی کی معاشی اور سوشل میڈیا ٹیم کو بھی خصوصی ہدایات جاری کردی ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/4khanjawabhikmt.jpg
Last edited: