عمران خان میرا لیڈر ہے۔ میرے گھر مت آئیے گا، ناراضگی ہو جائے گی۔

Kashif Altaf

Moderator
Staff member
میں آج اپنے گھر کوئٹہ آرہا تھا۔ نا کوئی احتجاج تھا نا ریلی تھی۔مجھے اپنے گھر آنے سےروکاگیا۔میں اگراپنےگھرناجاوں گا تو میری حیثیت کیا ہوگی میری پہچان کیا ہوگی؟ میری وابستگیوں پہ اعتراض ہے۔ میں اپنی وابستگیوں سے مکر جاوں گا تو میری پہچان کیا رہے گی میری حیثیت کیا ہوگی؟ میرے نظریات پہ معترض ہیں۔ میں اپنے نظریات سے منحرف ہوجاوں گا تو میری حیثیت کیا رہ جائیگی میری پہچان کیا ہوگی؟ پاکستان میرا گھر ہے۔ میں اس گھر کو نہیں چھوڑ سکتا یہ میری نسلوں کی پہچان ہے۔ عمران خان میرا لیڈر ہے۔ میں تمام زیادتیوں اور مظالم کے باوجود اس تعلق سے دستبردار نہیں ہوسکتا۔ خاص طور پر تب جب میرا لیڈر مشکل میں ہے۔ لا الہ الا اللہ ہمارا نظریہ ہے، ایاک نعبد و ایاک نستعین ہمارا نصب العین ہے۔ ہم ان نظریات سے لا تعلقی کسی قیمت پر اختیار نہیں کرسکتے۔ میرے گھر مت آئیے گا۔ ناراضگی ہوجائیگی۔

https://twitter.com/x/status/1925953266208125114 https://twitter.com/x/status/1925915946146820516
 
Last edited:

feeneebi

MPA (400+ posts)
مجھے سمجھ نہیں آتی کہ جب کوئی شخص عمران ٹھاکرے کی تعریف یا حق میں بات کرتا ہے تو سیاست ڈاٹ پی کے والے اسے فورا اپنا پھوپھڑ بنا لیتے ہیں اور جب وہی شخص نوازشریف یا ن-لیگ کے حق میں کوئی بات کر دے تو سیاست ڈاٹ پی کے والوں کی پھوپھی مر جاتی ہے۔
 

Back
Top