
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ملکی معیشت کو بحران سے نکالنے کیلیے ملکی مفاد میں تیار کردہ میثاق معیشت پر دستخط کرنے کیلیے راضی ہوگئے ہیں، سابق وزیراعظم عمران خان نے تاجروں کے وفد سے ملاقات میں رولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے تیار کردہ میثاق معیشت پر دستخط کرنے پر بھی رضامندی ظاہر کردی ہے۔
راولپنڈی چیمبر آف کامرس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ میثاق معیشت مہم کے تحت سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کیلئے صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کلیدی کردار ادا کیا۔
اعلامیہ کے مطابق راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے ملکی معیشت کو بحران سے نکالنے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو میثاق معیشت پر متفق کرنے کیلئے مہم شروع کردی، جس کے تحت پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے ملاقات ہوئی۔
راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا وفد دو سیاسی جماعتوں کے قائدین سے بھی ملاقاتیں کرے گا اورملک کو بحران سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے میثاق معیشت کے معاہدے کیلئے رضامند کرنے کی کوشش کرے گا۔
چیمبر آف کامرس کے سینئر رہنما سہیل الطاف کا عمران خان سے ملاقات کے بعد کہنا تھا کہ عمران خان نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کی ملاقات بہت مفید رہی ہے اور انکا میثاق معیشت پر دستخط کی رضامندی ظاہر کرنا تاجر برداری کیلیے انتہائی خوش آئند ہے۔
انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے تیار کردہ میثاق معیشت پر دستخط کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے،پنجاب حکومت کی جانب سے انڈسٹریل زونز کیس اور رنگ روڈ منصوبے بارے پیشرفت پر بھی اتفاق کرلیا گیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/imran-khan-kk-economy.jpg