
سابق وزیراعظم ذولفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو کو عمران خان کے خلاف ٹویٹ کرنا مہنگا پڑگیا ہے، سوشل میڈیا صارفین نے فاطمہ بھٹو کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق ذولفقار علی بھٹو کی پوتی، مرتضیٰ علی بھٹو کی صاحبزادی اور بینظیر بھٹو کی بھتیجی فاطمہ بھٹو نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر عمران خان کے خلاف ایک ٹویٹ کی ہے جس پر انہیں سوشل میڈیا صارفین کے سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
فاطمہ بھٹو نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ میں عمران خان کے بارے میں واٹس ایپ آرٹیکلز نہیں لکھتی، عمران خان ضیا ء الحق کے بیٹے کے سیاسی ساتھی اور ضیاء کے سیاسی نظریے کے وارث ہیں ، میں نے زندگی میں ایسی اکھڑ سیاست کے حق میں کبھی کچھ بھی نہیں لکھا۔
https://twitter.com/x/status/1644738876425003009
فاطمہ بھٹو کی اس ٹویٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے سخت ردعمل دیتے ہوئے انہیں یاد دلایا کہ ان کے خاندان میں کون کون آمروں کے حمایتی رہے ہیں۔
سکندر نامی صارف نے کہا آپ کے دادا سے متعلق کچھ حقائق میں بیان کردیتا ہوں کہ ذولفقار علی بھٹو نے 1960 میں سکندر مرزا کو جوائن کیا،بنگلہ دیش کو بنانے میں کردار ادا کیا ، ایوب خان کے دور میں وہ وزیر خارجہ بنے اور خود 1971 میں پہلے سول مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر بنے اور 1977 کے انتخابات میں دھاندلی کی۔
https://twitter.com/x/status/1645055614760919041
محمد ارشاد نامی صارف نےذولفقار علی بھٹو کی سکندر مرزا کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو آج کا دن اچھا گزرے۔
https://twitter.com/x/status/1645025072057294851
ایک صارف نے کہا کہ اگر فاطمہ بھٹو عمران خان پر تنقید کریں گی تو ہمیں جواب دینے کا حق حاصل ہے، فاطمہ بھٹو کی پہچان ان کے دادا ہیں جنہوں نے اپنی سیاست کا آغاز ڈکٹیٹر ایوب خان کی نرسری سے کیا۔
https://twitter.com/x/status/1645023812084457477
راجا شہریارنے کہا کہ یہ اچھی بات ہے کہ آپ نے کبھی عمران خان یا ان کی سیاست کے بارے میں کچھ نہیں لکھا کیونکہ آپ کو ان دونوں کے بارے میں کچھ سمجھ نہیں ہے، کیا بیٹوں کو ان کے والد کے گناہوں کی سزا ملنی چاہیے؟ اس طرح تو آپ کو بھی آپ کے انتہا پسند سیاست اور سرگرمیوں کی سزا ملنی چاہیے؟
https://twitter.com/x/status/1644997034208886784
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/9fstimabhuttottootto.jpg