
سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم سے سیکیورٹی واپس لے کر ایک مجرمہ کو سیکیورٹی فراہم کردی گئی ہے۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ویڈیو بیان میں رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا ایک اجلاس ہوا جس میں سینئر پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی، اجلاس میں مختلف موضوعات زیر بحث آئے۔
فواد چوہدری نے مریم نواز کو رینجر ز کی سیکیورٹی فراہم کرنے کو قابل مذمت عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک طرف سابق وزیراعظم کی سیکیورٹی واپس لے لی جاتی ہے تو دوسری طرف مجرمہ کو سیکیورٹی دی جارہی ہے جو عدالت سے سزا یافتہ ہیں ، ہمیں اس معاملے پر تشویش ہے۔
https://twitter.com/x/status/1524738062772838400
انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے کشمیر کے معاملے پر واضح فیصلہ کیا تھا کہ جب تک نریندر مودی کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو بحال نہیں کرتا ہم بھارت کے ساتھ تجارت نہیں کریں گے مگر موجودہ حکومت کی جانب سے تجارت بحالی کی تیاری اور ٹریڈمنسٹر کی تعیناتی کی جارہی ہے، ہم اس عمل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ اسی طرح سوشل میڈیا پر خبریں گردش کررہی ہیں کہ اسرائیلی وفد جس میں پاکستانی بھی شامل ہیں وہ بھی وہاں پر پہنچا ہے، اسرائیل کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعلقات رکھنا پاکستانیوں کو منظور نہیں ہے۔
سابق وزیر اطلاعات نے شہباز شریف اور حمزہ کے مقدمات میں ایف آئی اے کے پیروی کے انکار کا معاملہ بھی ہماری کور کمیٹی کے اجلاس میں ڈسکس ہوا ، یہ کسی کے باپ کے پیسے نہیں ہیں پاکستان کے لوگوں کے پیسے ہیں، ایف آئی اے کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ ان مقدمات کو واپس لے ، ہم اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/fawad-ch-maryam-nawaz-bl.jpg