
وزیراعلیٰ پنجاب چوہددری پرویز الہٰی کہتے ہیں عمران خان کی آواز پر لبیک کہا، آئندہ بھی ساتھ دینگے، اسمبلی کی تحلیل کے بعد نگران سیٹ اپ مشاورت سے تشکیل پائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت لاہور میں مشاورتی اجلاس ہوا،جس میں اسمبلی تحلیل کی ایڈوائس کے بعد قانونی و آئینی پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں نگران وزیر اعلی کے نام کے حوالے سے بھی غور کیا گیا۔
چوہدری پرویزالہیٰ نے کہا کہ عمران خان سے جو وعدہ کیا اسے نبھایا، قانون اور آئین کے تحت کام کیا ہے، ہم جس کے ساتھ چلتے ہیں، خلوص اور دل سے ساتھ دیتے ہیں۔اسمبلی کی تحلیل کے بعد آئین کے تحت نگران سیٹ اپ مشاورت سے تشکیل پائے گا،گورنر بلیغ الرحمان نے اسمبلی توڑنے کی سمری پر تاحال دستخط نہیں کیے۔
اجلاس میں اسپیکر پنجاب اسمبلی محمد سبطین خان، صوبائی وزرا میاں محمود الرشید، سردار حسنین بہادر دریشک، صوبائی مشیر عامر سعید ، ایم پی اے یوسف بادوزئی، اکبر خان اور سیکرٹری پنجاب اسمبلی عنایت اللہ لک نے بھی مشاورتی اجلاس میں شرکت کی۔
Last edited by a moderator: