
رہنما تحریک انصاف ڈاکٹر شہباز گل نے سعودیہ عرب سے وزیراعظم کو ملنے والی سونے سے بنی کلاشنکوف سے متعلق غریدہ فاروقی کے سوال پر کرارا جواب دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صحافی و اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے توشہ خانہ اسکینڈل میں سابق وزیراعظم عمران خان پر الزام عائد کرتے ہوئے ایک ٹویٹ کی جس میں عمران خان کو سعودی شہزادے فہد بن عبدالعزیز کی جانب سے سونے سے بنی کلاشنکوف تحفہ میں دی جارہی تھی۔
غریدہ فاروقی نے لکھا کہ عمران خان بس سونے سے بنی اس ایک کلاشنکوف کا ریکارڈ فراہم کردیں، کیا یہ تحفہ توشہ خانہ میں جمع کروایا گیا، اس تحفے کے عوض کتنی رقم کیسے ادا کی گئی؟ کیا اس تحفے کو ڈکلیئر کیا گیا تھا؟ان سوالوں کے جواب مل جائیں ساری حقیقت کھل کر سامنے آجائے گی۔
ڈاکٹر شہباز گل نے اس کلاشنکوف کی توشہ خانہ میں موجود تفصیلات کا تراشہ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ویسے تو آپ نے جھوٹ بولنے سے باز نہیں آنا اور آج کل تو وزیراعظم ہاؤس کا ہر دروازہ آپ کے پاس بغیر اجازت کھولنے اور بند کرنے کا اختیارہے۔
https://twitter.com/x/status/1516033009312403457
انہوں نے مزید لکھا کہ آپ یہ ریکارڈ وہاں سے حاصل کیوں نہیں کرتیں۔ شاید آپ کی وہاں دوسری سیاسی سماجی صحافتی مصروفیات ہوں گی۔ اس لئے اس کا ریکارڈ میں پیش کر دیتا ہوں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سابق وزیراعظم عمران خان پر توشہ خانہ میں ملنے والے تحائف کو بیرون ملک فروخت کرنے کے الزامات سامنےآئے تھے جس میں سے چند الزامات کی تصدیق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے بھی ہوگئی تھی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/7shabazgharidagunfignt.jpg