
سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹس کو ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ میں عمران خان اور فواد چوہدری کی جانب سے فیصل چوہدری نے الیکشن کمیشن کی جانب سے بھجوائے گئے شوکاز نوٹسز کو چیلنج کرتے ہوئے درخواست دائر کی۔
درخواست میں پی ٹی آئی چیئرمین اور سینئر رہنما کی جانب سےیہ موقف اپنایا گیا ہے کہ آئین کے مطابق انتظامیہ اداروں کو عدالتی اختیارات تفویض نہیں کیے جاسکتے، الیکشن کمیشن کو توہین عدالت کا اختیار حاصل نہیں ہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی قیادت کو یہ نوٹسز آئین و قانون کی خلاف ورزی ہیں۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ2017 کی شق چار اور 10 آئین سے ماورا ہیں، الیکشن کمیشن کے سندھ سے رکن اپنے خلاف مبینہ توہین کے کیس میں خود ہی جج ہیں،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت فوری طور پر الیکشن کمیشن کی جانب سے بھجوائے گئے شوکاز نوٹسز کو کالعدم قرار دے۔
لاہور ہائی کورٹ نے درخواست کو سماعت کیلئے مقرر کردیا ہے جس کےمطابق جسٹس جواد حسن کل اس درخواست پر سماعت کریں گے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/15fwadkhanr%3Decp.jpg