علامہ اقبالؒ کا یوم ولادت،وفاقی حکومت کا کل 9 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان

ialama-iqbal-day-off.jpg


وزیراعظم شہباز شریف نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ کے یوم ولادت کی مناسبت سے عام تعطیل کی منظوری دے دی جس سے ماضی میں ہونے والی یہ چھٹی بحال ہو گئی ہے۔ وزیراعظم آفس نے اس حوالے سے گزیٹڈ چھٹی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

https://twitter.com/x/status/1589916946916839424
وزیر اعظم شہبازشریف نے نومبر میں علامہ اقبالؒ کی فلاسفی شاعری اور نظریات کو اجاگر کرنے کے لیے 22 رکنی کمیٹی بھی بنا دی جو تین روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

ملک بھر رواں ماہ خصوصی پروگرام اور تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ حکیم الامت شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کا 146 واں یوم پیدائش کل ملی جوش وجذبہ کیساتھ منایا جائے گا۔

علامہ اقبالؒ 9 نومبر1876 کو سیالکوٹ میں شیخ نور محمد کے گھر پیدا ہوئے۔ وہ عربی اور فارسی کے مایہ ناز شاعر تھے جنہوں نے قیام پاکستان میں اہم کردار ادا کیا اور مسلمانوں کی آزادی کی تحریک میں ایک نئی روح پھونک دی۔

یاد رہے کہ ہر سال 9 نومبر کو پورے پاکستان میں شاعرمشرق علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش کو یوم اقبال کے طور پر منایا جاتا ہے۔ وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کے دور میں یوم اقبال کی چھٹی کو ختم کیا گیا تھا۔
 

Sonya Khan

Minister (2k+ posts)
The PDM and handlers did not respect the sanctity of of the house of son of Allama Iqbal on 25th May ……
We as a nation will never ever forget that …. Come what may ….
 

Keep the trust

Minister (2k+ posts)
National days per chuti nahi honi chahiya balkeh educational institutions, offices aur baqi jagah events hoon. Aaj kal kay bachoon ko pak aur uss ki history ka kuch nahi pata ?