اسلام آباد کے فلیٹ میں بلیک میل کرنے کے کیس میں نیا موڑ ، متاثرہ لڑکا اور لڑکی عدالت میں اپنے بیان سے مکرگئے، عثمان مرزا کو پہچاننے سے انکار
سلام آباد کے فلیٹ میں نوجوان لڑکے اور لڑکی کو بلیک میل کرنے کے کیس میں نیا موڑ ا ٓگیاہے لڑکے اور لڑکی نے ملزمان کو پہچاننے سے انکار کر دیا، ذرائع کے مطابق لڑکے اور لڑکی کو بھاری رقم کی آفر کی گئی ہے۔
اس حوالے سے سینئر صحافی رؤف کلاسرا نے دعویٰ کیا کہ عثمان مرزا ریپ کیس میں مدعی لڑکے اور لڑکی اپنے بیان سے مکر گئے ہیں یہ ان کے ملزم ہی نہیں ہیں۔
ان کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ صلح کے لیے ایک کروڑ روپے سے زیادہ کی ڈیل کی گئی ہے۔پولیس کی ساری محنت پر پانی پھیر دیا گیا ہے۔
رؤف کلاسرا کا مزید کہنا تھا کہ مرزا بہت جلد آپ کے درمیان ہوں گے ٹک ٹاک پر۔ہور کوئی ساڈے لائق؟
ملیحہ ہاشمی نے کہا کہ عثمان مرزا کیس میں اہم پیش رفت: مدعی لڑکی اور ان کے ساتھ پکڑا گیا مدعی لڑکا فرماتے ہیں کہ یہ ایک جھوٹا کیس بنایا گیا تھا اور عثمان مرزا کا کوئی قصور ہی نہیں۔
ملیحہ ہاشمی کے مطابق یہاں پولیس کیا کرے جب Harassment کارڈ استعمال کر کے خواتین پیسے بٹورنے پر لگ جائیں اور قانون کا مذاق بنا دیں۔ افسوس!
واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر ای الیون کے ایک فلیٹ میں لڑکا اور لڑکی کو جنسی طور پر ہراساں کرنے ان کی برہنہ ویڈیو بنانے اور انھیں جنسی عمل پر مجبور کرنے کا معاملہ سامنے آیا تھا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہوئی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار بھی کیا