عبدالقدوس بزنجو کے بلا مقابلہ وزیر اعلی بلوچستان منتخب ہونے کے امکانات ؟

bz.jpg


بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ عبدالقدوس بزنجو کے بلا مقابلہ وزیر اعلی بلوچستان منتخب ہونے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی بلوچستان کے انتخاب کیلئے عبدالقدوس بزنجو کے علاوہ کسی امیدوار کی جانب سے مقررہ وقت تک کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے گئے۔وزیراعلی بلوچستان کے انتخاب کیلئے بلوچستان اسمبلی کا باضابطہ اجلاس کل ہوگا، انتخاب میں حصہ لینے والے امیدوار کو 33 اراکین اسمبلی کے ووٹ درکار ہوں گے۔


قبل ازیں سابق وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے میں بلا مقابلہ وزیراعلی منتخب ہوجاؤں، سیاست میں گھنٹوں کے اندر چیزیں تبدیل ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرے حلف اٹھاتے ہی عملی اقدامات نظر آنا شرو ع ہوجائیں گے، وزیراعلی بن کر سب کو ساتھ لے کر اور سب کے مشورے سے آگے بڑھیں گے، ماضی میں وزیراعلی کے منصب پر رہنے والے سیاستدانوں کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے۔