
عامر لیاقت حسین کی جانب سے تیسری شادی کے اعلان کے بعد سابق اہلیہ سیدہ طوبیٰ انور کی "تہمت" سے متعلق پوسٹ سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد سابقہ دوسری اہلیہ سیدہ طوبیٰ انور نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر "تہمت" کے حوالے سے قرآن پاک کی آیت شیئر کردی، آیت کا ترجمہ ہے کہ ’جو لوگ پاک دامنوں بے خبر ایمان والیوں پر تہمت لگاتے ہیں ان پر دنیا اور آخرت میں لعنت ہے اوران کے لیےبڑا عذاب ہے‘۔
https://twitter.com/x/status/1492055067297464353
طوبیٰ انور مشہور اداکارہ اور ماڈل ہیں، دو روز قبل طوبیٰ انور نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر جاری ایک پوسٹ میں تصدیق کی کہ انہوں نے عامر لیاقت حسین سے خلع لے لی ہے، سیدہ طوبیٰ انور نے اپنی ٹویٹر اور انسٹاگرام پوسٹ پر جاری پیغام میں کہا کہ میرے قریبی رشتہ دار اور دوست جانتے ہیں کہ انہوں نے 14 ماہ قبل ہی شوہر سے علیحدگی اختیار کر لی تھی،
اداکارہ طوبیٰ انور نے عامر لیاقت سے علیحدگی کی وجہ بتائے بغیر کہا کہ انہیں صلح کی کوئی وجہ صورت نظر نہیں آئی، اس کے بعد انہوں نے مجبور ہو کر خلع لی ہے۔طوبیٰ انور نے اپنے مداحوں اور میڈیا سے درخواست کی کہ ان کے مشکل ٹائم کا بھرم رکھ کر ان کی ذاتی زندگی کا بھی خیال رکھا جائے۔
دوسری جانب عامر لیاقت حسین کی تیسری شادی کے اعلان کے بعد ان کی سابقہ پہلی اہلیہ سیدہ بشریٰ اقبال کی پہلی سوشل میڈیا پوسٹ بھی وائرل ہوگئی ۔بشریٰ اقبال نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے پوسٹ کی کہ ‘جو دل کے صاف ہوتے ہیں وہ رب کے خاص ہوتے ہیں ‘۔
والد کی تیسری شادی کی خبر سامنے آنے کے بعد عامر لیاقت اور ڈاکٹر بشریٰ اقبال کی بیٹی دعا نے انسٹاگرام اسٹوری لگاتے ہوئے کہا کہ ‘برائے مہربانی میری لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ میرے خاندانی معاملات سے متعلق مجھے کسی پوسٹ میں ٹیگ نہ کریں اور اگر ایسا نہ کرسکیں تو ان فلو کردیں‘۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے انسٹاگرام کے ذریعے اپنی تیسری شادی کی اطلاع دی اور اہلیہ کے ساتھ تصویر شیئر کی۔عامر لیاقت نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ وہ گزشتہ روز 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں۔
قبل ازیں عامر لیاقت نے اپنی تیسری شادی کے بارے میں جاری بیان میں کہا ہے کہ میں نے کسی ناجائز تعلق نہیں بنایا، بلکہ شادی کی ہے کیونکہ میں ہمیشہ حلال رشتوں پر یقین رکھتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارا دین ہمیں شادی کرنے کی اجازت دیتا ہے اور کہتا ہے کہ طلاق یا خلع کو فوقیت نہ دی جائے، لیکن اگر کوئی لینا چاہے تو آپ اسے روک نہیں سکتے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/amir-lqt-marrige.jpg