
اداکارہ مشی خان نے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کے ملک چھوڑنے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کب ملک چھوڑ رہے ہیں اگر ٹکٹ کا مسئلہ ہے تو ہم سب مل کر آپ کا یکطرفہ ٹکٹ کروادیتے ہیں۔
اداکارہ مشی خان نے یہ گفتگو مشہور فوٹو شیئرنگ موبائل ایپلیکشن انسٹاگرام پر اپنے ویڈیو پیغام میں کی اور کہا کہ عامر لیاقت حسین روز کیمرہ آن کرکے اپنی فلاپ ایکٹنگ شروع کردیتے ہیں، کبھی رورہے ہوتے ہیں کبھی کہتے ہیں کہ میں پاکستان چھوڑ کرجارہا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں عامر لیاقت سے پوچھنا چاہوں گی کہ وہ کب جارہے ہیں؟ اگر آپ کو ٹکٹ کا مسئلہ ہے تو ہم سب مل کر آپ کا ون وے ٹکٹ کروادیتے ہیں تاکہ آپ بیرون ملک جاکر سکون کریں اور اپنے دماغ کاعلاج کروائیں۔
ادکارہ مشی خان نے کہا کہ عامر لیاقت کو ان کے غرور نے ڈبودیا ہے ، اور مکافات عمل نے انہیں گھیر لیا ہے، آپ یاد کریں کہ آپ نے جنید جمشید مرحوم کی والدہ کیلئے آن ایئر کیا گفتگو کی تھی، میں نے وہ گفتگو سنی تھی اور میں حیران تھی جو باتیں آپ نے کی تھیں۔
مشی خان نے کہا کہ جنید جمشید نے آپ کی گفتگو کے جواب میں بس اتنا کہا تھا کہ میں اور میری فیملی بہت ہرٹ ہوئے ہیں، اور اس کے بعد جنید جمشید کی وفات ہوگئی، اگرآ پ نے ایسی گفتگو میری والدہ کیلئے کی ہوتی تو میں آکر آپ کی طبیعت صاف کرکے آپ کا منہ توڑ دیتی۔
مشی خان نے کہا کہ غرور کا سر ہمیشہ نیچا ہوتا ہے، یہاں پر آپ کی ایک دھیلے کی عزت نہیں رہی آپ جلد از جلد پاکستان سے چلیں جائیں اور اپنا علاج کروائیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/mishi-khan%20%20aamr.jpg