
عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 3 سال کی بلند ترین سطح پر
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ، خام تیل کی قیمت 3 سال کی بلند ترین سطح پر آگئی ہے،برطانوی میڈیا کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت بڑھ کر 85 ڈالرفی بیرل ہوگئی ہے، یہ اکتوبر 2018 کے بعد سے اب تک کی سب سے زیادہ قیمت ہے،امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت بھی ایک فیصد اضافے کے بعد 82 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی۔
دوسری جانب کورونا کی پابندیوں میں نرمی سے بھی خام تیل کی طلب میں اضافہ ہوگا، جس سے تیل کی فراہمی متاثر ہونے کے خدشات بھی جنم لے رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیموتوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہاہے،اتنا ہی نہیں بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں میں بھی گیس اور کوئلے کے بجائے تیل اور ڈیزل استعمال کرنے کے باعث خام تیل کی طلب بڑھ رہی ہے۔
گزشتہ ماہ تیل کی قیمت 80 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی تھی، جیو نیوز کی کچھ روزچار روز قبل کی رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی بڑھتی مانگ اور سپلائی میں کمی کے باعث قیمتیں 7سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی تھی،ایل این جی کے سب سے بڑے ایکسپورٹر قطر بھی گیس کی بلند ترین قیمتوں پر ناخوشگواری کا اظہار کرچکے ہیں۔
ادھر پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں،حکومت نے پیٹرول پر دس روپے انچاس پیسے بڑھا دیے،قیمت ایک سو سینتیس روپے اناسی پیسے مقرر کردی۔۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر بارہ روپے چوالیس پیسے اضافہ ہوا، مٹی کا تیل دس روپے پچانوے پیسے مہنگا ہوا۔۔ لائٹ ڈیزل آٹھ روپے چوراسی پیسے مہنگا ہوا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/9rS5wcZ/petro-in.jpg