عالمی رہنماؤں نے عمران خان کو بدتمیز، جھوٹا قرار دیا، شہباز شریف کا الزام

1shehbaxrticizakhan.jpg

وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں عالمی رہنماؤں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے ہونے والے انٹرویو میں بتایا کہ عالمی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ان سے پہلے یہاں آنے والے وزیر اعظم پاکستان نہ صرف بد تمیز، جھوٹے اور نرگسیت پسند بھی تھے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی اخبار گارڈین کو دیئے گئے انٹرویو میں شہباز شریف نے حیران کن انکشاف کیا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ان سے ملنے والے عالمی رہنماؤں نے جب ذاتی حیثیت میں بتایا کہ عمران خان بدتمیز اور جھوٹے ہیں تو یہ سن کر وہ حیران رہ گئے۔ انہوں نے یہ بات کسی بھی عالمی رہنما کا نام لیے بغیر کہی۔

واشنگٹن کے ساتھ پاکستان کے تعلقات پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنے دور حکومت میں نا صرف اسلام آباد بلکہ امریکہ کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کو بھی نقصان پہنچایا اور اس کی کوئی وجہ بھی نہیں تھی۔

https://twitter.com/x/status/1577211104962322439
وزیراعظم شہباز شریف نے برطانوی اخبار کو بتایا کہ پی ٹی آئی کرپشن اور بدعنوانی کے خلاف منشور لے کر اقتدار میں آئی مگر اس نے خود پاکستان کو اپنے ذاتی ایجنڈے کی تکمیل کیلئے استعمال کیا۔ انہوں نے عمران خان کو ملکی تاریخ کا سب سے زیادہ خود غرض، انا پرست، نادان اور ناتجربہ کار سیاستدان قرار دیا۔

حال ہی میں سامنے آنے والی آڈیوز سے متعلق شہباز شریف نے کہا کہ اس سارے معاملے نے اس بات پر مہر ثبت کردی کہ عمران خان نے اپنے مفاد کو ملکی مفادات پر ترجیح دی۔ انہوں نے پاکستان کو ذاتی ایجنڈے کے لیے استعمال کیا جس سے ملکی ساکھ کو نقصان پہنچا۔

شہباز شریف نے کہا کہ مجھے کبھی بھی اپنے مستقبل کی فکر نہیں ہوئی لیکن عمران خان نے اس معاشرے کے ووٹر کو پولرائز کر دیا ہے اور ان میں وہ زہر بھر دیا ہے جس کی کوئی حد نہیں۔ وہ حقائق کو توڑ مروڑ کر نفرت پھیلا رہے ہیں۔

نواز شریف سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں شہباز شریف نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں وہ میرے قائد ہیں میرے لیڈر ہیں اور میں ان سے مشورہ کرتا ہوں وہ میرے بڑے بھائی ہیں۔ پاکستانی سیاست کا محور ضرور ہیں لیکن انہوں نے مجھے فیصلہ کرنے کی آزادی دے رکھی ہے۔

پاکستانی سیاست پر شریف اور بھٹو کے دیرپا راج سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ تو بلا ضرورت تنقید ہے اور میں اس کو مسترد کرتا ہوں۔ اگر کسی نے اہلیت ہے تو عوام کا فیصلہ ہے وہ جسے چاہے ووٹ دے۔
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)

عالمی رائے عامہ​

سوفیصد اتفاق: نیازی پھدو وزیراعظم تھا​

ایک ہزار فیصداختلاف: اسے دوبارہ وزیراعظم بننا چاہئیے​

روٹی کھانے والے پھدو کو لیڈر بنانے والے پھدو پٹواری