عابدہ حسین کا غریب شخص کیخلاف مقدمہ

Sirphira

Minister (2k+ posts)
جھنگ: (دنیا نیوز) جھنگ کے غریب مختار نے طاقتور جاگیر دارنی اور سیاستدان عابدہ حسین کے ظلم کے خلاف آواز اٹھائی تو پولیس نے الٹا مختار کو ہی گرفتار کر لیا۔ مختار حسین کا جرم صرف یہ تھا کہ اس نے دن رات عابدہ حسین اور ان کے اہل خانہ کی خدمت کی۔ تنخواہ مانگی تو عابدہ حسین ناراض ہو گئیں اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ غریب مختار حسین کو جان کے لالے پڑ گئے۔ اس نے عابدہ حسین اور ان کے ساتھیوں کے خلاف تھانہ قادر پور میں مقدمہ درج کرا دیا۔ مختار حسین نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ عابدہ حسین نےدھمکی دی ہے کہ وہ ایک کیڑی کی مانند ہے۔ جب چاہیں گی اسے گندم کے دانے کے طرح مسل دیں گی۔

مختار حسین کا کہنا ہے کہ اسے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ عابدہ حسین بھی تشدد کرنے والوں کے ساتھ تھیں۔ دوسری طرف بااثر عابدہ حسین کے خلاف پولیس کاروائی سے کترا رہی ہے۔ ڈی پی او جھنگ کے ترجمان میاں صفدر نے دنیا نیوز کو بتایا کہ ایف آئی آر میں عابدہ حسین اور ان کے بیٹے عابد حسین کا نام ضرور ہے لیکن پولیس نے ان کے خلاف تاحال کوئی کارروائی کی ہے اور نہ ہی کسی قسم کی کارروائی کا ارادہ ہے۔ واضع رہے کہ ملک کو آزاد ہوئے برسوں بیت گئے لیکن جاگیردارانہ سوچ ختم نہ ہوسکی۔ غریب عوام کے ساتھ آج بھی غلاموں جیسا سلوک کیاجاتا ہے۔ پاکستان میں عملی طور پر آج بھی جاگیردارانہ سوچ کا غلبہ ہے۔ آزادی کی کئی دہائیاں گزرنے کے باوجود غریب کوئی عزت حاصل نہیں کر سکا۔

سیاستدان ہوں یا وڈیرے، غریبوں کا استحصال کرنے میں کوئی پیچھے نہیں رہتا۔ غریبوں کو انصاف کے لئے دربدر کی ٹھوکریں کھانا پڑتی ہیں۔ سابق رکن اسمبلی لیاقت بھٹی کو ہی دیکھ لیں تین بہن بھائیوں کو زنجیروں میں جکڑ کر محبوس رکھا اوران پر تشدد کرتے رہے۔ ان کو گرفتار تو کیا گیا لیکن پہلی سماعت پر ہی ان کی ضمانت ہو گئی۔ سرگودھا میں رکن پنجاب اسمبلی نگہت شیخ نے بس ہوسٹس کو تھپڑ مار دیا اور بعد میں پولیس کو بلا کر بس ہوسٹس کے خلاف ہی مقدمہ درج کرا دیا۔ معاملہ میڈیا پر آنے کے بعد اس کی تحقیقات ہوئیں اور بس ہوسٹس کی جان چھوٹی۔ ٹنڈو محمد خان میں پیپلز پارٹی کی وحیدہ شاہ نے ضمنی انتخابات کے موقع پر پریذائڈنگ افسر حبیبہ اور اسسٹنٹ پریذائڈنگ افسر شگفتہ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ ایسے لاتعداد واقعات موجود ہیں لیکن آج تک کبھی کسی بااثر شخص کو سزا کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ شاید یہی وجہ ہے کہ آج کے ترقی یافتہ دور میں بھی ایسے واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔

http://dunya.com.pk/index.php/dunya-headline/190496_1
 
Last edited:

vote4pti

Minister (2k+ posts)
Re: عابدہ حسین کیخلاف مقدمہ درج کرانے والا خو&

Dekhay bagher comment karna thaa k vote iss banday ne b 'SHER' ko diya ho gaa.... pata challa yeh ussi ammaa ka hee mulaazim nikla.... parrnay chahyen iss ko tikaa k CHHITTER.....

Punjab k politicians pharaohs se b bad tar hain.... 2-3 days ago there was another similar story from Lahore...
 

DaXter Di Cario

Councller (250+ posts)
so FOLKS are really enjoing the wisdom of PML noon led gover which they were thinking would bring a change aaahhhh what a fool world we are in.
 

Quicqsolution

Senator (1k+ posts)
اس ملک میں ہر غریب شخص کہ ساتھ یہی کچھ ہوتا ہے۔
مختار خوش قسمت ہے کہ اس کہ ساتھ ہونے والی زیادتی میڈیا پر آ گئی

 

samkhan

Chief Minister (5k+ posts)
اس ملک میں ہر غریب شخص کہ ساتھ یہی کچھ ہوتا ہے۔
مختار خوش قسمت ہے کہ اس کہ ساتھ ہونے والی زیادتی میڈیا پر آ گئی


آپ کے نورا بوبی والے اواٹار کا کیا ہوا؟ خود ہی ختم کر دیا یا پھر ایڈمن نے ہٹا دیا ؟
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
پاکستان میں جمہوریت مذاق کے علاوہ کچھ بھی نہیں. جاگیردار طبقہ ابھی بھی انگریزوں کے وائسرائے کا کردار ادا کر رہا ہے
 

zeshaan

Chief Minister (5k+ posts)
Koi iss say poochay keh churail bhi ird gird kay saat ghar choor daiti hay ,kia yeh churail say bhi bad tar nahin hay.

Doosaray ,iss say poochna chahiay keh yeh jageer jis kee yeh malkan kehlaati hay kitnay musalmaoon ko angrazoon ka ghulaam banay kay iwaz iskay waldain ko mili the?
tesaray , kia yeh zameen govt of pakistan ki nahin hay jo iss nay iskay shoohar nay aoor faisal saleh hayat nay hakoomat say lease par li thee?
Yeh phapha kutnion wala styleto tumhain kutoon kay aagay hi dalwaay ga ,bibi seyda abida hussain................
 

cms123

Minister (2k+ posts)
This is the level of Abid ahussain. The problem I do not uynderstand is why these people work for her why they can not get together and stop voting for her. If they stop voting for her she is nothing...
But Alas these poor people vote for her, vote for Nawz Sharif, vote for Zardari and Benazir all these people are crap.
 

Quicqsolution

Senator (1k+ posts)

آپ کے نورا بوبی والے اواٹار کا کیا ہوا؟ خود ہی ختم کر دیا یا پھر ایڈمن نے ہٹا دیا ؟


گذشتہ روز نوارے کی بیرتھ ڈے تھی۔
انسانیت کہ ناطہ احترامً ہٹہ دیا تھا۔
مجھے پسند آیا آپکا طریقہ یاد دلانا کا۔

 
Last edited:

Back
Top