
سینئر صحافی صدیق جان نے سینئر صحافی و تجزیہ کار طلعت حسین کی ایک ویڈیو کے تھمبنیل پر تنقید کی ، طلعت حسین کو یہ تنقید پسند نا آئی اور انہوں نےجوابی وار کیا جس کے بعد صدیق جان و صحافی برادری نے طلعت حسین کوآڑے ہاتھوں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق طلعت حسین نے اپنے تازہ ترین یوٹیوب ویڈیو پر لگائے تھمب نیل پر لکھا "آرمی چیف نے محاذ سنبھال لیا، ملک پر کھربوں ڈالرز کی برسات، خدا حافظ معاشی بحران"۔
صدیق جان نے اس تھمب نیل پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ طلعت حسین کے مطابق ملک پر کھربوں ڈالرز کی برسات ہونےجارہی ہے، سب کو مبارک ہو ، معاشی بحران کو خداحافظ کہہ دیا گیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1698795208341586271
طلعت حسین نے اس ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ افسوس کی بات تو یہ ہے کہ لوگ بغیر سوچے سمجھے، پڑھے اور دیکھے بغیر بولتے اور ٹویٹ کرنے لگتے ہیں، میرا پورا پروگرام ایک مختلف معاملہ تھا۔
صدیق جان نے اس وضاحت پرطلعت حسین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اگر پروگرام مختلف تھا تو تھمب نیل پر جھوٹ کیوں بولا؟ سب کو اخلاقیات کا بھاشن دینے والے خود یوٹیوب ویوز کیلئےجھوٹ کیوں لکھ رہے ہیں؟
انہوں نے ایک واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایک بار مریم اورنگزیب نے ایک مہمان کو پروگرام میں بلانے کا حکم دیا، مجھ سمیت گیسٹ کے حوالے سے مشورہ دینے والی کمیٹی نے اس مہمان کو بلانے کی مخالفت کی، رات چینل چینج کرتے ہوئے دیکھا وہ مہمان آپ کے پہلو میں بیٹھا تھا اور آپ اس سے ایسے لیکچر لے رہے تھے جیسے وہ کوئی بہت ہی اعلیٰ پائے کی شخصیت ہے۔
https://twitter.com/x/status/1698995218270355464
طلعت حسین کے پروگرام تھمب نیل اور وضاحت پر صحافی برادری نے بھی صدیق جان کی موقف کی تائید کی، طارق متین نے طنزیہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ میرا پروگرام تو بالکل الٹ تھا، تھمب نیل تو میں نے ایک سیاسی جماعت اور ان کے نمونوں کو صفدر سمجھتے ہوئے بنایا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1699002622705832398
صحافی عبید بھٹی نے طلعت حسین کی ایک دوسری ویڈیو کا تھمبنیل شیئر کیا جس میں غیر اخلاقی اشارے تھے،عبید بھٹی نے کہا کہ مایہ ناز صحافی ڈالر کمانے کیلئے جب غیر اخلاقی تھمب نیل لگاسکتے ہیں تو کھربوں ڈالر والا تو معمولی بات ہے۔
https://twitter.com/x/status/1699005468335612011
سینئر پروڈیوسر راؤ فیصل نے کہا کہ طلعت حسین صحافتی بددیانتی کا استعارہ بن چکے ہیں انتہائی ہوشیاری اور عیاری سے خود کو انقلابی اور نظریاتی ثابت کرتے ہوئے اپنی نوکری بھی پکی کرتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1699004802393383401
نجی ٹی وی چینل سے منسلک صحافی ذیشان ملک نے کہا کہ صدیق جان نے حامد میر کو ایکسپوز کرنے کے بعد اب طلعت حسین نامی بہروپیےکو بے نقاب کرنا شروع کردیا ہے، اب طلعت حسین کی اپنی بڑوں سے شکایت کے بعد صدیق جان کو اغوا کرلیا جائے گا۔
https://twitter.com/x/status/1699033085793202210