طالبان حکومت کا روس سے سستا تیل خریدنے کا فیصلہ

9talibaruissiaaolk.jpg

بین الاقوامی پابندی برقرار ہونے کے باوجود افغانستان میں قائم طالبان حکومت کا روس سے سستا پٹرول خریدنے کا معاہدہ تکمیل کے قریب پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان میں قائم طالبان حکومت کی وارت صنعت وتجارت نے عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا ہے کہ طالبان حکومت کا روس سے سستا پٹرول خریدنےکا معاہدہ جلد ہو جائے گا۔ اس سے قبل روس پر بین الاقوامی پابندیا ں برقرار ہونے کے باوجود بھارت اور میانمار رس سے سستے داموں پٹرول خریدنے کے معاہدے کر چکے ہیں۔

ترجمان طالبان حکومت حبیب الرحمن حبیب کا کہنا ہے کہ بینزین اور سستے پٹرول کی خریداری کرنے کے لیے روس کے ساتھ معاہدےکی شرائط پر بات چیت ہو چکی ہے اور معاہدے جلد پایہ تکمیل کو پہنچے گا، ہمارا اعلیٰ سطحی وفد روس کے بات معاہدے کی شرائط طے کرنے کیلئے ماسکو میں موجود ہے جو بینزین اور پٹرول کے علاوہ گنام اور گیس کی خریداری کے لیے بھی افغانستان اور روس کے مابین معاہدوں کو حتمی شکل دے گا۔


ترجمان طالبان حکومت حبیب الرحمن حبیب کا مزید کہنا تھا کہ میڈیا کو تفصیلات سے معاہدے کے مکمل ہونے کے بعد آگاہ کر دیا جائے گا جبکہ روس کی وزارت توانائی اور وزارت خارجہ کی طرف سے تاحال ہونے والی پیشرفت پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔ طالبان کا ایک وفد وزیر تجارت کی قیادت میں تجارتی امور پر گفتگو کے لیے رواں ماہ کے وسط میں ماسکو کا دورہ کیا تھا۔

طالبان کی زیر قیادت افغانستان اور روس دونوں کو امریکا سمیت بین الاقوامی حکومتوں کی جانب سے اقتصادی پابندیوں لگائی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ افغانستان سے امریکی وغیر ملکی افواج کے انخلاء اور ملک پر طالبان کے کنٹرول ختم ہونے کے ایک برس سے زیادہ گزر جانے کے باوجود کسی بھی بین الاقوامی حکومت نے طالبان حکومت کو سرکاری طور پر تسلیم نہیں کیا نہ ہی ان کے منجمد اثاثوں کو بحال کیا گیا ہے۔ ایسے میں اگر روس کے ساتھ یہ معاہدہ طے پا جاتا ہے تو یہ اس بات کی علامت سمجھا جائے گا کہ طالبان کے ساتھ بیرون ممالک کاروبار کرنے کیلئے آگے آرہے ہیں۔

معاہدہ ایسے وقت میں کیا جا رہا ہے جب امریکہ دیگر ملکوں کو روسی تیل پر انحصارکم کرنے کے لیے قائل کرنے کی کوششیں کر رہا ہے تاکہ ماسکو تیل سے حاصل رقم کا استعمال یوکرین کے خلاف فوجی کارروائیوں کے لیے نہ کرسکے۔
 
Last edited:

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
پاکستانی بھکاری امریکا سے اتنا بھی نہیں کہہ سکتے کے روس سے سستا تیل نہیں خریدنے دیتے تو خود فراہم کرو۔
 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
نا کرو یار پھر ٹانگیں کانپنے لگیں گی ماتھے پر پسینہ ہوگا ٹراؤزر گیلی اور پیلی ہوجائے گی اور پھر اس کے بعد سفر ربوے کے قبرستان کی طرف شروع ہوجائے گا
اور پھر اس
کے بعد
چراغوں میں روشنی نا رہی