ضمنی انتخابات کے موقع پر دہشت گردی کا خدشہ ہے، مراسلہ وزارت داخلہ

election-pakistan-pak-int.jpg

وزارت داخلہ نے ضمنی الیکشن کے دوران دہشت گردی کے ممکنہ خطرے کے پیشِ نظر الیکشن کمیشن کو ایک اور مراسلہ بھیج دیا ہے۔ جس میں کہا ہے کہ الیکشن کی گہما گہمی میں دہشت گردانہ کارروائی کا خدشہ ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت داخلہ نے الیکشن کمیشن کو مراسلے میں بتایا ہے کہ اطلاعات کے مطابق دہشت گرد ضمنی انتخابات میں کارروائیاں کر سکتے ہیں، انتخابات کا محتاط انداز سے انعقاد کیا جائے، سندھ اور کراچی میں الیکشن کے روز یا اس سے قبل مذموم کارروائیاں کی جا سکتی ہیں۔

وزارت داخلہ نے بتایا ہے کہ دوسری جانب پنجاب میں بھی آنے والے دنوں میں سیاسی افراد کو ٹارگٹ کیا جا سکتا ہے، امن و امان کی صورتِ حال کو کنٹرول کرنا تنہا پولیس کے لیے ممکن نہیں، مختلف صوبوں میں پولیس جانبداری کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ فوج اور پیرا ملٹری فورسز سیلاب ریلیف آپریشن میں مصروف ہیں۔ فورسز کی مصروفیات کا فائدہ اٹھا کر شر پسندوں نے کارروائیوں میں اضافہ کر دیا ہے، دہشت گردوں نے خیبر پختونخوا، پنجاب اور کراچی میں نقل و حمل بڑھا دی ہے۔

وزارت داخلہ نے اپنے مراسلے میں خفیہ ایجنسیوں کی رپورٹس کا بھی ذکر کیا ہے اور کہا ہے کہ دہشت گرد خفیہ راستوں سے سرحد پار سے پاکستان میں داخل ہو رہے ہیں۔
 
Nice2MU

President (40k+ posts)
ضمنی الیکشن ملتوی کروانے کی ٹھگوں کی بھونڈی کوشش

چورورں کی شکست ہی انکے لیے سب سے بڑی دہشتگری ہے اور اسی سے یہ ڈرتے ہیں۔
 
Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
چورورں کی شکست ہی انکے لیے سب سے بڑی دہشتگری ہے اور اسی سے یہ ڈرتے ہیں۔

ان چوروں کو کوئی پوچھنے والا ہی نہیں اس ملک میں، ہر طرح کے سیاہ و سفید کے مالک
 
Nice2MU

President (40k+ posts)

ان چوروں کو کوئی پوچھنے والا ہی نہیں اس ملک میں، ہر طرح کے سیاہ و سفید کے مالک

برائے نام چوکیدار تو خود ہی چورورں کیساتھ ملے ہوئے ہیں تو چوروں کو کون پوچھے گا؟ بس اللہ تعالیٰ ہی پوچھے تو پوچھے، ورنہ ان سے اس جہاں میں کوئی اور پوچھ نہیں سکتا۔
 
Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
برائے نام چوکیدار تو خود ہی چورورں کیساتھ ملے ہوئے ہیں تو چوروں کو کون پوچھے گا؟ بس اللہ تعالیٰ ہی پوچھے تو پوچھے، ورنہ ان سے اس جہاں میں کوئی اور پوچھ نہیں سکتا۔

Theek fermaya aap nay. ?