
17 جولائی کو ہونے والے 20 حلقوں کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے انتخابی مہم کے دوران دو سول خفیہ اداروں نے اپنی رپورٹس جاری کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں 17 جولائی کو ہونے والے 20 حلقوں کے ضمنی حلقوں کے الیکشن کے حوالے سے انتخابی مہم جاری ہے، اس موقع پر دو سول خفہ اداروں نے اپنی رپورٹ حکومت کو پیش کردیں، جو موجودہ حکومت کے لیے پریشان کن ہے۔
ذرائع کے مطابق ضمنی الیکشن میں حکومت کو کم از کم 15 حلقوں میں کامیابی کی امید لگائے بیٹھی ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف صاف شفاف انتخاب کی صورت میں 15 سے 16 نشستوں پر کامیابی کا دعویٰ کر رہی ہے۔ خفیہ رپورٹ کے مطابق ضمنی حلقوں میں ہونے والے الیکشن کے حوالے سے نتائج بارے ن لیگ اور پی ٹی آئی کو 50، 50 فیصد جیت کا مارجن دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا پلڑا مظفرگڑھ، جھنگ، لیہ اور لاہور کے ایک حلقہ میں بھاری ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں اور امیدواروں کی ڈور ٹو ڈور مہم نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کو پریشان کر رکھا ہے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے دو دن بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا جائے گا جس کا فائدہ حکومت 17 جولائی کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں حاصل کرنا چاہتی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ان سول خفیہ اداروں کی رپورٹ کے مطابق ضمنی حلقوں میں ہونے والے الیکشن کے حوالے سے نتائج بارے ن لیگ اور پی ٹی آئی کو 50، 50 فیصد جیت کا مارجن دیا گیا ہے جس کے بعد ہی بعض حکومتی وزراء نے استعفے دیئے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/imran-khan-shhebaz-scl.jpg