صدرمملکت کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج

zaridah1i11h.jpg


صدر مملکت آصف علی زرداری کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر عدالتی حکم پر شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حافظ آباد میں پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے عدالت نے صدر مملکت کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کرنے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

عدالتی حکم کےبعد پیپلزپارٹی کے ضلعی سیکرٹری جنرل اور بار کے سابق صدر محمد ارشد ایڈووکیٹ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مقدمے میں کہا گیا ہے کہ آصف علی زرداری کی سالگرہ کے موقع پر راجہ چوک میں ایک بیٹھک میں ذولفقار علی بٹ دوکاندار نے صدر مملکت آصف علی زرداری کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کیا۔

اس بیٹھک میں موجود ماسٹر ثاقب نے جب ذولفقار کو ایسا کرنے سے منع کیا تو ملزم نے پستول کا بٹ مار کر ماسٹر ثاقب کو زخمی کردیا۔
https://twitter.com/x/status/1833190656858325048
 
Last edited by a moderator:

Citizen X

(50k+ posts) بابائے فورم
Kya aab Touheen e adalat, touheen e whisky muneera, touheen e ECP ke baad touheen e zardari qanoon bhi aa gaya?

Touheen e Pakistan aur Touheen e aam Pakistani sheri qanoon kub aye ga?

Yeh Pakistan aur Pakistaniyon ki koi izzat nahi hai, izzat sirf in aala oudedar aur adaro ki hai?