
بی بی سی کے سابق صحافی و کالم نگار شفیع نقی جامعی کو اسد عمر اور اہلیہ کی اپنے بیٹے کی شادی کی تقریب میں ڈانس کی ویڈیو شیئر کرنا مہنگا پڑگیا ہے، سوشل میڈیا صارفین نے صحافی کو نجی زندگی کے لمحات کو سیاست میں گھسیٹنے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق صحافی شفیع نقی جامعی نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اسد عمر اپنی اہلیہ کے ساتھ اپنے ہی بیٹے کی شادی کی تقریب میں ڈانس کرتے دکھائی دے رہے ہیں، صحافی نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں لکھا کہ "مرحوم جنرل عمر کے صاحبزادے، اسد عمر"۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس ٹویٹ کو شہرت اس ویڈیو یا شفیع نقی کی لکھی لائن کی وجہ سے نہیں ملی بلکہ اس پر آنے والے عوام ردعمل نے اس ٹویٹ کو ہائی لائٹ کردیا ، صارفین نے کسی کی نجی زندگی اور نجی محفل کی ویڈیو کو منظر عام پر لانے اور اس پر طنز کرنے کی اس حرکت کو ناپسند کیا اور اس کا اظہار اس ٹویٹ کے کمنٹ سیکشن میں بھی کیا۔
https://twitter.com/x/status/1447152542174138372
صارفین کا کہنا ہے کہ مخالفین پر گندگی اچھالنے کیلئے جب کچھ نہیں ملتا تو ان کی نجی زندگی کی ویڈیوز ریلیز کردی جاتی ہیں یہ حرکت صحافتی اقدار کے منافی ہے۔
انسانی حقوق کی رہنما ماروی سرمد نے بھی شفیع نقی کی اس ٹویٹ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس ویڈیو میں ایسا کچھ نہیں ہے جس سے کچھ ثابت ہوسکے، میں اسد عمر پر تنقید کرنےو الے لوگوں میں شامل ہوں مگر اس ویڈیو کا ان کی سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے، ایک پرائیویٹ فیملی فنکشن کو سیاست میں مت گھسیٹیں اور اس ٹویٹ کو ڈیلیٹ کردیں۔
https://twitter.com/x/status/1447437679151419392
ارم عظیم فاروقی نے کہا کہ ویڈیو میں ان کے ساتھ ان کی اہلیہ ہے اور انہیں اپنے نجی تقریبات انجوائے کرنے کا پورا حق ہے۔
https://twitter.com/x/status/1447223872340873216
ایک اور صارف نے کہا کہ وہ اپنی بیوی کے ساتھ ڈانس کریں یا ان کے ساتھ ہنی مون منانے جائیں اس کا جنرل عمر سے کیا تعلق، کیاآپ نے اپنی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ کبھی خوشیاں نہیں منائیں؟
https://twitter.com/x/status/1447156442927181830
سحر شنواری نے کہا کہ اس ویڈیو کو شیئر کرنے پر اسد عمر آپ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرسکتے ہیں کیونکہ آپ ان کی پرائیویسی کو وائلیٹ کررہے ہیں جوکہ ایک جرم ہے۔
https://twitter.com/x/status/1447232216564707335
انعم شیخ نے اسد عمر کی اس ویڈیو کو ان کے بھائی اور ن لیگی رہنما محمد زبیر کی نازیبا ویڈیوز کے معاملے سے جوڑتے ہوئے جوابا طنز کیا اور کہا کہ اسد عمرایک فیملی فنکشن میں ڈانس کررہے ہیں گورنر ہاؤس میں نہیں۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/M9r1Nrz/asad.jpg