صاحبزادہ حامد رضا کو کوئی اسکی گلی سے بھی ووٹ نہ دے،منیب فاروق

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)

"تحریک انصاف کی سنجیدہ شخصیات کا کہنا ہے کہ عمران خان رہا ہونے والے ہیں" ۔ اطہر کاظمی۔۔ "اگر 'سنجیدہ شخصیات' سے مراد حامد رضا ہیں تو پھر دوبارہ سوچ لیں، کیونکہ وہ پہلے بھی لاابالی تھے اور آج بھی لاابالی اور غیر سنجیدہ شخص ہیں۔ اُسے تو اپنی گلی سے بھی کوئی ووٹ نہ دے!"۔منیب فاروق
https://twitter.com/x/status/1925419314204615096
"جب چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف، جنرل ساحر شمشاد ریٹائر ہوں گے، تو ان کی جگہ ایک لیفٹیننٹ جنرل لے گا۔ میں آج یہ انکشاف کر رہا ہوں" ۔منیب فاروق۔۔"فیصل واوڈا کے مریم نواز پر حملے ان کی ذاتی رائے ہیں، اس کا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی تعلق نہیں"۔منیب فاروق
https://twitter.com/x/status/1925160004421550184

"آرمی چیف کو برا بھلا کہنے پر آپ ہمیں کہہ رہے ہیں، تو پھر آپ کو نواز شریف، مریم نواز، آصف زرداری، خواجہ آصف اور اسپیکر ایاز صادق کے بارے میں بھی کہنا چاہیے کہ یہ غدار اور دہشت گرد ہیں، کیونکہ انہوں نے بھی ایسے ہی بیانات دیے ہیں"۔ ہمایوں مہمند کا منیب فاروق کو جواب
https://twitter.com/x/status/1925416901364097403
 

feeneebi

MPA (400+ posts)
منیب کا میں ویسے بھی کوئی بڑا فین نہیں ہوں، لیکن یہ کیا کھچ ماری ہے اس نے کہ جب ساحر شمشاد ریٹائر ہو گا تو اس کی جگہ کوئی لیفٹیننٹ جنرل لے گا۔ بھائی یہ کون سا انکشاف ہے؟ پہلے بھی یہی ہوتا ہے کہ آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے لیے لیفٹیننٹ جنرلز (جو تھری سٹار ہوتے ہیں) کو ہی پروموٹ کر کے فور سٹار یعنی فل جنرل بنایا جاتا ہے۔اور عہدے میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی آرمی چیف سے بڑا ہوتا ہے۔
 

Back
Top