شیخ رشید پر تین دفعات، کتنےسال تک قید کی سزا ہوسکتی ہے؟

skh-rashied-prs-jl.jpg


سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید پر درج ایف آئی آر کے مطابق مقدمے میں ایک قابل ضمانت اور دو ناقابل ضمانت دفعات لگائی گئی ہیں۔

شیخ رشید پر عائد دفعہ 120 نفرت انگیز تقریرکی قابل ضمانت دفعہ ہے جس کی سزا 6 ماہ قید یا جرمانہ ہے، دفعہ 153 اے بغاوت پر اکسانے کی ناقابل ضمانت دفعہ ہے جس کی سزا 5 سال قید ہے جبکہ دفعہ 505 عوام کو اشتعال دلانے کی ناقابل ضمانت دفعہ ہے جس کی سزا 7سال قید ہے۔

شیخ رشید دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے ہیں،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔

گزشتہ شب عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو گرفتار کیا گیا، ان کے قبضے سے اسلحہ اور شراب برآمد ہوئی، جس کے بعد انہیں اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ منتقل کیا گیا۔

پولیس حکام کا دعویٰ تھا کہ شیخ رشید نشے کی حالت میں تھے، ان کے پاس سے مہنگے برانڈ کی شراب برآمد ہوئی، اس کے علاوہ شیخ رشید کے قبضے سے ایم 4 رائفل، کلاشنکوف اور آٹو میٹک گن بھی برآمد کی گئی۔

خیال رہے کہ شیخ رشید نے پولیس اسٹیشن میں طلبی کا نوٹس اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے،اسلام آباد ہائی کورٹ میں شیخ رشید کی گرفتاری کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت جاری ہے۔ جس طارق محمود جہانگیری نے استفسار کیا، کس حکم کی خلاف ورزی ہوئی ہے؟ آپ نے صرف نوٹس کوچیلنج کیا تھا،ایف آئی آرکو نہیں۔ عدالت نے پولیس کو ایف آئی آر درج کرنے سے نہیں روکا تھا۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)


شیخ صاحب! اگر ظلم کے خلاف آواز نہیں اٹھاؤ گے تو آخر کار ظالم کے آگے جھک جاؤ گے

حبیب جالب نے اسی لیے کہا تھا

ظلم کے ہوتے امن کہاں ممکن یارو
اسے مٹا کر جگ میں امن بحال کرو