
سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کے بھتیجے اور ایم این اے شیخ راشد رفیق کے حوالے سے رہنما پی ٹی آئی اور سابق زیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹویٹ کیا کہ شیخ راشد کو ایئرپورٹ سے اغواء کیا گیا اور تاحال گھر والوں کو ان کے بارے میں بتایا نہیں جارہا۔
https://twitter.com/x/status/1520648060270956545
انہوں نے مزید لکھا کہ شیخ رشید کو بھی اغوا کرنے کی کوشش کی گئی ہے، تحریک انصاف ان اقدامات کی شدید مذمت کرتی ہے،سابقہ امپورٹڈ حکومت سمجھتی ہے لوگ ڈرجائیں گے، جھوٹے پرچوں سے بھی کبھی حکومتیں بچی ہیں؟ یہ ٹولا چند ہفتوں میں اپنے انجام کو پہنچ جائے گا۔
https://twitter.com/x/status/1520641037986897920
مسجد نبوی میں وفاقی کابینہ کے اراکین کیخلاف نعرے بازی پررکن قومی اسمبلی راشد شفیق کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر گرفتار کرلیا گیا ہے، ایف آئی اے نے ملزم کو فیصل آباد پولیس کے حوالے کردیا۔
شیخ رشید نے گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت انتقام پر اتر آئی، ممتاز قادری کو آپ نے پھانسی دی، باپ اور بیٹا دونوں پر فرد جرم ہے،عمران خان سمیت ایک سو پچاس افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، فواد چوہدری، شیخ رشید، شہباز گل اور قاسم سوری سمیت انیل مسرت کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
توہین مذہب کے مقدمے میں شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق کے نام بھی درج ہیں اور رانا ثنا اللہ کے مطابق انھوں نے مسجد نبوی واقعے کی منصوبہ بندی میں کردار ادا کیا،مدینہ منور کی توہین کے تحت درج مقدمہ میں شیخ راشد شفیق کی گرفتاری کے بعد اب سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی گرفتاری کےلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں
مسجد نبوی واقعے کے بعد وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اس طرح کی منصوبہ بندی ماضی میں کبھی نہیں ہوئی اور یہ 100-150 لوگ تھے،ان افراد کو قطعی طور پر معافی نہیں دی جا سکتی اور وہ اس سلسلے میں وہ سودی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں گرفتار کچھ افراد کو ڈی پورٹ کیا جا رہا ہے اور دیگر کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے،باقی لوگوں کے خلاف تفتیشی ٹیم سارے ثبوت اکھٹے کرے گی اور جس جس کے خلاف کوئی ثبوت ملے گا، اس کےخلاف قانون اپنا راستہ لے گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/fawad-rana-shk-pti.jpg
Last edited by a moderator: