
سیاسی مخالف کی بنا پر گارڈز کے ساتھ مل کر مجھے تشدد کا نشانہ بنایا گیاہے۔
تفصیلات کے مطابق رسالہ نمبر 12 فیصل آباد تھانہ فیکٹری ایریا کی حدود میں ایک شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے پر سابق وزیر مملکت ورہنما مسلم لیگ ن عابد شیر علی سمیت 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ شہری شاہد پرویز کی مدعیت میں تھانہ فیکٹری ایریا میں درج کیے گئے مقدمے میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ سابق وزیراعظم وچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی نااہلی پر رہنما مسلم لیگ ن جشن منانے آئے ہمارا جھگڑا ہو گیا جہاں عابد شیر علی نے سیاسی مخالف کی بنا پر گارڈز کے ساتھ مل کر مجھے تشدد کا نشانہ بنایا ۔
https://twitter.com/x/status/1584209051310702592
درخواست گزار متاثرہ شہری شاہد پرویز نے بتایا کہ ملزمان سابق وزیراعظم عمران خان کی نااہلی پر جشن منا رہے تھے اور ہلڑ بازی کر رہے تھے جس سے روکا تو مجھ پر عابد شیر علی نے اپنے گارڈز سے تشدد کرایا جبکہ موقع پر موجود میری حمایت کرنے والوں کو قتل کی دھمکیاں دیتے رہے اور ہوائی فائرنگ بھی کی۔
تھانہ فیکٹری ایریا میں مقدمہ تشدد، گھر میں گھسنے، اور ہوائی فائرنگ سمیت 5 دفعات کے تحت عابد شیر علی ودیگر 6 افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں تحریک انصاف کے کارکنوں پر تشدد کروانے پر راولپنڈی کے تھانے میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے علاوہ ایس پی نوشیروان اور آئی جی اسلام آباد کے خلاف مقدمے کی درخواست دی گئی ہے۔ مقدمہ اقدام قتل کی دفعات کے تحت درج کرنے کے لیے درخواست راولپنڈی کے تھانہ نیو ٹائون میں دی گئی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1584001933035335680
دریں اثنا سابق وزیراعظم وچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں عابد شیر علی نے لکھا کہ: جب دیکھا کہ پورے ملک سے چند ہزار لوگ بھی نہیں نکلے اور جو تھوڑے بہت شرپسند سڑکوں پر آئے وہ بھی شیلنگ ہونے پر بھاگ گئے تو عمران نیازی نے احتجاج ختم کرنے کی کال کا ڈرامہ شروع کردیا! کال تو لانگ مارچ کی دینی تھی، الٹا کال آف دینی پر گئی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/14abidsherali.jpg