شہریار آفریدی کے بعد قاسم سوری بھی بول پڑے

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
qasim1h1i1h.jpg

قاسم سوری کا تفصیلی ٹوئٹر پیغام

بخوبی جانتا ہوں کہ کس کس نے عمران خان کو دیئے ہوئے وفاداری کے حلف سے خیانت کی ہے کون کون خان کے نظریے پر عارضی عیش و عشرت، کرسیوں کے عشق میں مبتلا اور بہتی گنگا میں ہاتھ دھو رہا ہے، کون خان کو بدترین وقت میں دھوکہ دینے والوں پر کس لیے نظرِ کرم کیے ہوئے ہے، کون جیل سے غلط پیغام رسانی کرتا ہے۔

کون جیلوں میں کئی ماہ سے بیگناہ قید بزرگ و خواتین رہنماؤں، غریب کارکنان سے قطع تعلق کیے ہوئے ہے، کون کون بیگناہ قید کارکنان کے گھروں میں جا کر ان کے خاندانوں کی دلجوئی و تسلی کرنے کی بجائے آزادانہ پرتعیش افطاریوں و عشائیوں اور عمرے کی سعادتیں حاصل کر کے اپنی اپنی مارکیٹنگ کر رہا ہے۔

کون اپنی کمزوریوں پر کمپرومائزڈ ہے کون عمران خان کا نام استعمال کر کے اپنی اپنی سیاست چمکا رہا ہے۔

ان سے کہتا ہوں کہ ایسی منافقت نہ کریں کیوں کہ آپ کی کرسی اور نام عمران خان اور اس کی عوام کے محتاج ہیں آپ بہت گھاٹے کا سودا کر رہے ہیں جس شخص نے اپنا سب کچھ اس ملک کی حقیقی آزادی کے لیے قربان کر دیا آپ کو نام اور شناخت دی وہی آپ کا محسن ہے اور اپنے محسن کی حفاظت و رہائی آپ کا اولین فرض ہے، جنہوں نے آپ کو کھمبے، مولی، گاجروں، چمٹوں، باجوں کے نشانات پر ووٹ دیئے آپ ان سے جفا کر رہے ہیں۔

کمال آپ یا مجھ میں سے کسی میں نہیں ہے کمال اس ملک کی انشورنس پالیسی عمران خان کے نظریے میں ہے کمال اس عوام میں ہے، عہدوں کے لیے عمر پڑی ہے لیکن جفا کر کے آپ تاریخ کے سیاہ باب میں چلے جائیں گے اور کچھ نہیں تو اپنی عورتوں کی عزتوں کی پامالی اور معصوم کارکنان کی شہادتوں کا ہی پاس رکھ لیں۔

انسانوں سے نہ ڈریں کیونکہ موت تو بر حق ہے صرف رب العالمین سے ڈریں کیونکہ جوابدہی ہم سب کی اس کے پاس ہونی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1776831388714479722