
ملک میں گدھوں سمیت دیگر مویشیوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران گدھوں کی تعداد میں ایک لاکھ 9 ہزار کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد مجموعی تعداد 59 لاکھ 38 ہزار سے بڑھ کر 60 لاکھ 47 ہزار ہوگئی ہے۔
اسی طرح بھینسوں کی تعداد میں 13 لاکھ 78 ہزار کا اضافہ ہوا ہے اور اب بھینسوں کی مجموعی تعداد 4 کروڑ 63 لاکھ 10 ہزار سے بڑھ کر 4 کروڑ 76 لاکھ 88 ہزار ہو چکی ہے۔ بھیڑوں کی تعداد بھی 3 لاکھ 88 ہزار بڑھ کر 3 کروڑ 31 لاکھ 19 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔
بکریوں کی تعداد میں 23 لاکھ 58 ہزار کا اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کے بعد مجموعی تعداد 8 کروڑ 93 لاکھ 93 ہزار تک جا پہنچی ہے۔ اونٹوں کی تعداد میں بھی 14 ہزار کا اضافہ ہوا ہے اور اب ان کی تعداد 11 لاکھ 63 ہزار سے بڑھ کر 11 لاکھ 77 ہزار ہوگئی ہے۔
گھوڑوں کی تعداد میں ایک ہزار اور خچروں کی تعداد میں تین ہزار کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد گھوڑوں کی تعداد 3 لاکھ 83 ہزار اور خچروں کی تعداد 2 لاکھ 27 ہزار ریکارڈ کی گئی ہے۔
مویشیوں کی مجموعی تعداد میں مجموعی طور پر 21 لاکھ 71 ہزار کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد ملک میں مویشیوں کی کل تعداد 5 کروڑ 75 لاکھ 40 ہزار سے بڑھ کر 5 کروڑ 97 لاکھ 11 ہزار پر پہنچ گئی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1930594721061019746
Last edited by a moderator: