شہباز حکومت کے دوران ملک میں گدھوں کی تعداد میں بڑا اضافہ

491950_9132234_updates.jpg


ملک میں گدھوں سمیت دیگر مویشیوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران گدھوں کی تعداد میں ایک لاکھ 9 ہزار کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد مجموعی تعداد 59 لاکھ 38 ہزار سے بڑھ کر 60 لاکھ 47 ہزار ہوگئی ہے۔

اسی طرح بھینسوں کی تعداد میں 13 لاکھ 78 ہزار کا اضافہ ہوا ہے اور اب بھینسوں کی مجموعی تعداد 4 کروڑ 63 لاکھ 10 ہزار سے بڑھ کر 4 کروڑ 76 لاکھ 88 ہزار ہو چکی ہے۔ بھیڑوں کی تعداد بھی 3 لاکھ 88 ہزار بڑھ کر 3 کروڑ 31 لاکھ 19 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

بکریوں کی تعداد میں 23 لاکھ 58 ہزار کا اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کے بعد مجموعی تعداد 8 کروڑ 93 لاکھ 93 ہزار تک جا پہنچی ہے۔ اونٹوں کی تعداد میں بھی 14 ہزار کا اضافہ ہوا ہے اور اب ان کی تعداد 11 لاکھ 63 ہزار سے بڑھ کر 11 لاکھ 77 ہزار ہوگئی ہے۔


گھوڑوں کی تعداد میں ایک ہزار اور خچروں کی تعداد میں تین ہزار کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد گھوڑوں کی تعداد 3 لاکھ 83 ہزار اور خچروں کی تعداد 2 لاکھ 27 ہزار ریکارڈ کی گئی ہے۔

مویشیوں کی مجموعی تعداد میں مجموعی طور پر 21 لاکھ 71 ہزار کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد ملک میں مویشیوں کی کل تعداد 5 کروڑ 75 لاکھ 40 ہزار سے بڑھ کر 5 کروڑ 97 لاکھ 11 ہزار پر پہنچ گئی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1930594721061019746
 
Last edited by a moderator:

Siberite

Chief Minister (5k+ posts)
مجموعی طور پر شمالی علاقہ جات اور ٹرائبل ایریاز پچھلے دو سالوں میں متعدد مرتبہ کئ ھزار گدھوں کو جنوبی علاقہ جات کی طرف دھکیلتے ہوئے پائے گئے ہیں ۔ کچھ واپس اپنے علاقوں کی طرف روانہ ہوگئے تھے تاھم زیادہ تر اڈلیالہ اور اردگرد کے علاقوں میں رہ کر افزائش نسل میں مشغول ھیں ۔
 

exitonce

Prime Minister (20k+ posts)

شہباز حکومت کے دوران ملک میں گدھوں کی تعداد میں بڑا اضافہ​

AUR TALENTED HUMANS MIGRATE KAR GAYE HAIN.
 

Back
Top