
عالمی مالیاتی ادارے کے ڈومور کےمطالبے پر حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر سیلز ٹیکس میں اضافےکا امکان پیدا ہوگیا ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی مزید سخت شرائط مان لی ہیں جس کے بعد پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس میں اضافے اور زرعی شعبے کو ملی ہوئی ٹیکس چھوٹ ختم ہونے کاامکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت اکتوبر کے مہینے سے پیٹرولیم مصنوعات پر ساڑھے 10 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیاجائے گا، اس اضافے کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر 20 روپے تک کے اضافے کا خدشہ ہے۔
اسی طرح حکومت نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کروائی ہےکہ ٹیکس اہداف کو حاصل کرنے میں ناکامی کی صورت میں زرعی شعبے کو ملنے والی سیلز ٹیکس چھوٹ بھی ختم کردی جائیں گی، جس کے بعد زرعی ادویات، ٹریکٹرز اور کھاد جیسی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔
حکومت کو صرف زرعی شعبے کو ملنے والی ٹیکس چھوٹ ختم کرنےسے 150 ارب روپے کا ریونیو حاصل ہوگا، اس کے علاوہ آمدن میں اضافے کیلئے حکومت نے ٹیئر ون اور ٹیئرٹو کےسگریٹس پر بھی اضافی ڈیوٹیز اور ٹیکسز عائدکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/11petrolsalestax20jsj.jpg